افریقی ملک ایتھو پیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ مقامی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جنوبی علاقے گوفا میں پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 55 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ …
ترکیہ : حماس کو اسلحہ اور مالی مدد دینے کے اسرائیلی الزامات مسترد
انقرہ: ترکیہ نے حماس کو اسلحہ اور مالی مدد دینے کے اسرائیلی الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دے دیا۔ ترکیہ نے اسرائیلی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان جھوٹے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور اسرائیلی الزامات غزہ جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اسرائیلی وزیرخارجہ نے ترکیہ پر حماس کو اسحلہ اور مالی …
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران 64 فلسطینی شہید؛ 105 زخمی
تل ابیب: غزہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی اسرائیلی فوج کی بمباری میں کئی رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ وحشیانہ بمباری میں تباہ ہونے والے …
طلبا کی جدوجہد رنگ لے آئی؛ بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے کوٹا سسٹم پر عملدرآمد روکدیا
سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کے کوٹا سسٹم کو بحال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ڈھاکا: بنگلا دیش کی عدالت نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کو بحال کرنے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں طلبا کی سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہروں میں 100 …
اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 25 فلسطینی شہید
شیخ رضوان، جبالیہ، البریج کیمپ اور خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی جبکہ جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 2 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ البریج کیمپ میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 3فلسطینی …
غزہ: اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری، مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید
اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع ہوگئی ہے۔ وسطی و شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جہاں کل سے اب تک مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ پناہ گزین اسکولوں اور خیموں پر حملوں میں گزشتہ 10 روز میں 500 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ اقوام متحدہ میں …
سعودی عرب کی خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانے کی مذمت
سعودی عرب نے خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے، اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری …
ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش، 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اوٹاوا: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ دیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مسلسل ہونے والی بارش نے سیلابی اختیار کرلی۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو …
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج پر حملہ، افسر سمیت 5 فوجی ہلاک
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج پر حملہ، افسر سمیت 5 فوجی ہلاک مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں حملے میں 1 فوجی افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک اور 1 شدید زخمی ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ حملہ بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے شروع کی …
اسرائیل کا غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر حملہ،14 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر حملہ کرکے 14 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غزہ میں جاری بےگھر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی مہم میں اسرائیلی فوج نے کل سے اب تک مزید ڈیڑھ سو سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے ہیں۔ گزشتہ روز المواصی کیمپ میں 100 سے زائد فلسطینیوں کے قتل …