پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا خط ٹوئٹ کیا جبکہ انہوں نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سےبھی استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام خط تحریر کیا۔عمر ایوب …
پی ٹی آئی کارکنان کا قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ
تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف عدت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا …
پاکستان کا دوحہ مذاکرات میں شرکت کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے تحت افغانستان پر ہونے والے دوحہ مذاکرات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان رواں ہفتے قطر میں افغانستان پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ احمد نسیم وڑائچ وزارتِ …
دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سوات میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر افسوس ہے۔ مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان …
بیت اللہ کی چابی نئے 78 ویں محافظ کو سونپ دی گئی
بیت اللہ کے کلید بردار ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کی وفات کے بعد خانہ کعبہ کی چابی نئے کلید بردار عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’حرمین‘ کی جانب سے گزشتہ شب جاری کر دہ پیغام کے مطابق 78 ویں محافظ عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی خانہ کعبہ کے نئے …
حماس کیساتھ جنگ اختتام کے قریب، جنگ کو لبنان منتقل کرنیکا اشارہ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ سخت جنگ کا مرحلہ اختتام کے قریب ہے، ساتھ ہی صیہونی ریاست کے سربراہ نے جنگ کو لبنان سرحد پر منتقل کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔ مغویوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ جزوی ڈیل پر تیار نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ سیزفائر معاہدے کے باوجود …
مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائی میں شہید کیا گیا۔
نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں دورے کی شدید مذمت، مکمل ہڑتال
سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کیخلاف جمعے کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کا اعلان کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کیا، جس کا مقصد بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جموں کشمیر عالمی سطح …
دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے زائد، 58 پاکستانی بھی شامل
سعودی عرب میں دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000 سے زائد ہو گئی جس میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات گرمی کی شدت یا گرمی سے ہوئی پیچیدگیوں کے باعث ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 658 افراد کا تعلق مصر سے اور 68 کا تعلق بھارت سے ہے۔ …
بھارت نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسیچینج ’بائنانس‘ پر ساڑھے 22 لاکھ ڈالر کا جرمانہ لگادیا
بھارت کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو) نے ملکی انسداد منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس پر 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ مطابق بھارت میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کی خدمات فراہم کرنے والوں جیسا کہ …