سعودی عرب: مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا۔ شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اللہ نے پیغمبر محمدﷺ کے احکامات پر عمل کا حکم دیا ہے، رسول …
مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہو گیا
مکہ مکرمہ: مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہو گیا۔ مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے آج سے منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ قیام کریں گے۔عازمین حج بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچیں گے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ 15 جون کو ہوگا ۔لاکھوں فرزندان توحید …
آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے نئے مالی سال کے بجٹ پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں تمام ٹیکس استثناء ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس استثناء ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیکس نیٹ …
پاکستانی فورسز: یکم اپریل سے 10جون تک 181 دہشتگردوں ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے یکم اپریل 2024 سے 10 جون 2024 تک خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7745 آپریشنز کیے جس دوران 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ پچھلے کچھ عرصے میں افواج پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ بر …
حماس کا جنگ بندی کی حمایت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم
حماس نے جنگ بندی کی حمایت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ منصوبے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔ حماس اسرائیل جنگ بندی منصوبہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منظور کیا تھا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ …
امریکا کا سلامتی کونسل سے غزہ جنگ بندی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ
امریکا نے سلامتی کونسل سے غزہ جنگ بندی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق منصوبے پر بات چیت کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج مصر پہنچیں گے۔ مصر کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل، اردن اور قطر بھی جائیں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے غزہ شہر اور رفح پر حملے جاری ہیں۔ …
فلسطینی صدر کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بُلانے کا مطالبہ
فلسطینی صدر محمود عباس نے وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بُلانے کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں فلسطینی صدر نے کہا کہ نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوج کی خون ریزی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں بڑا …
اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں، 200 سے زائد فلسطینی شہید
غزہ: اسرائیل کی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں درجنوں فضائی، بری اور بحری کارروائیاں کیں اور اس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے اور جنگ سے متاثرہ شہریوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے کو درجنوں فضائی کارروائیاں کی گئیں اور خاص …
اسرائیل کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا
اسرائیل کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یو این بلیک لسٹ میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ …
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی کا اعلان متوقع
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے 15 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد …