امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں۔ یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے۔ میتھیو ملر نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا پاکستانی حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، وہ عمران خان کی …
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا: ایچ آر سی پی
اسلام آباد:انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 2023 میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کے خلاف کریک …
اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں بمباری سے مزید 5 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں بمباری سے مزید 5 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ 2 روز سے رفح کراسنگ، کرم ابوسالم کراسنگ بند کر رکھی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق …
اسرائیل کی رفح جارحیت پرامریکا نے کٹس کی سپلائی روک دی
اسرائیل کی رفح جارحیت کے بعد امریکا نے اسرائیل کو گولوں کی ہزاروں کٹس کی سپلائی روک دی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ کٹس گولوں کو ٹھیک ہدف تک پہنچانے میں مدد دیتی ہیں۔ واضح رہے کہ حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی تجاویز کی منظوری کے بعد اسرائیل نے رفح پر حملہ کردیا جس سے جانی …
سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے: سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری
سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت دار کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ابراہیم بن یوسف المبارک کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا …
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی گاڑی ایک گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری …
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں: حماس
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے واضح طور پر کہا ہے کہ غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں شامل نہ ہوا تو معاہدے پر اتفاق نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی …
روس اور چین سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج چاند پر اڈے قائم کرے گی؛ امریکی رکن کانگریس
امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج چاند پر اڈے قائم کرے گی۔ رکن کانگریس کین کالورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممکن ہے اس دہائی کے اختتام تک امریکا چاند پر فوجی اڈہ قائم کرلے گا۔ کین کالورٹ …
غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید
غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید ہو گئے ہیں، رہائی پانے والے اُن کے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اُنہیں دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے 10 دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اسرائیلی …
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں بھی پانی سے بھر گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ریاض، الخرج، القصیم، بریدہ، دمام، الخبر، الاحساء، الجبیل اور دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہوئی ہیں۔ شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاسز میں پانی بھر گیا جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ سعودی میڈیا …