پاکستان اور سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے عالمی برادری کی کوششوں کو ناکافی قرار دے دیا اور کہا کہ …
دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب، طوفانی بارشوں سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے مقام پر دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلابی پانی گندم کی فصل میں داخل ہوگیا جس سے کھڑی فصل کو شدید نقصان ہوا جبکہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں گزشتہ رات سے ہونے والی طوفانی بارشوں سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ نیوز کے مطابق سیلاب کے باعث دریائے کابل کے کنارے مقامی آبادی کو …
ایرانی حملہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی
ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد بلایا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا، سلامتی کونسل میں اسرائیل ایران تنازع پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کسی بھی …
ایران کا اسرائیل پر حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب
ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔ اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے ہو گا۔ اسرائیل نے صدر سلامتی کونسل کو خط میں کہا ہے کہ ایران کا حملہ عالمی امن، سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ ایران نے …
ایران کا اسرائیل پر حملے کا خدشہ، بھارتی ایئرلائن کا ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے ایرانی فضائی حدود کا استعمال بند کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز نے آج صبح ایرانی فضائی حدود کا استعمال کرنے سے گریز کیا اور طویل راستہ اختیار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ …
اسرائیلی حملوں میں ابتک طبی عملے کے 489 افراد شہید
اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 600 سے زائد طبی عملے کے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اسرائیل نے اب تک 310 طبی عملے کے افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ اسرائیل نے اب تک 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی …
عیدالفطرپراسرائیلی بمباری میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی وحشت و بربریت عیدالفطر پر بھی جاری ہے، وحشیانہ بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 125 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں حماس کے رہنما …
غزہ : اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، کل سے اب تک مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق چارماہ کی پُرتشدد اسرائیلی کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج نے انخلا شروع کر دیا جس کے بعد فلسطینیوں کی بھی اپنے گھروں کو واپسی ہورہی ہے ۔ تاہم اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 100 انڈیکس 69 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کے آغاز میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 69 ہزارپوائنٹس کی حدپارکرگیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 69 ہزار 57پوائنٹس تک پہنچ کر 68 ہزار 965 پوائنٹس پر آگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 …
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 6 ماہ مکمل، 21ویں صدی کی تباہ کن جنگوں میں سے ایک قرار
7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک بن چکی ہے، اس جنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ غزہ کی 17 لاکھ آبادی (کل آبادی کا 70 فیصد) کو …