دوحہ: امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنا پہلا ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونےپر ردعمل دیتے ہوئے حماس رہنما سمی ابو ذوہری نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ …
شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید
شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت کی ایمرجنسی سروس کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں میں 8 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ …
پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق
پاکستان اور ایران نے سرحدی امور سمیت دہشت گردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی …
غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 37 فلسطینی شہید
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان اسپتال پر دوبارہ حملہ کیا گیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینیوں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ …
بھارتی فضائیہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کا طیارہ آگرہ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ خوش قسمتی سے محفوظ رہا، ایک سال کے دوران طیارہ حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 29 جنگی طیارہ آج آگرہ کے قریب تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر …
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ
ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی …
سعودی عرب کا سوڈان میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار
سعودی عرب نے سوڈان میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوڈان کے مشرقی حصے میں ہونے والی المناک جنگی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوڈان میں جنگی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب …
اسرائیلی فوج کا حماس کے سینئر رہنما عزالدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے سینئر رہنما عزالدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیت لاہیہ میں اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے جہاں بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس …
اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان میں حملے، 140 فلسطینی اور لبنانی شہری شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 95 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے حملوں میں 95 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے فوری خالی کرنے کا …
وزیراعظم نے امیر قطرسے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دے دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں، توانائی اور ثقافت میں تعاون کےلیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین اور مشرق …