پاکستانی سفیر کا ماسکو میں دہشت گرد حملے پر روسی ہم منصب سے اظہار تعزیت

eAwazآس پاس

پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکا میں روسی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو میں دہشت گرد حملے پر روسی ہم منصب سے اظہار تعزیت کیا۔ روسی سفارت خانہ پہنچنے پر روسی سفیر نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ روس کا دکھ ہمارا دکھ ہے، پاکستان کو بھی بارہا دہشت گردی …

حماس کا سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد منظور ہونے کا خیرمقدم

eAwazآس پاس

حماس نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد منظور ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ حماس ترجمان باسم نعیم نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری قرارداد پر عملدرآمد کے لیے اسرائیل پر کس طرح زور ڈالتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد دونوں طرف کے …

برازیل: بارش اور طوفان، 25 افراد ہلاک

eAwazآس پاس

برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اموات ریوڈی جنیرو اور اسپیریتو سانتو میں ہوئی ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے املاک تباہ اور مکان منہدم ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس …

بھارت میں انتخابات سے قبل مسلم دشمنی عروج پر، اترپردیش میں مدارس پر پابندی عائد

eAwazآس پاس

بھارت میں انتخابات سے قبل ریاست اترپردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی لگا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے مدرسوں سے متعلق 2004 کا قانون منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ مدارس سے متعلق قانون سے آئینی سیکولرازم کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ عدالت نے مدارس کے لاکھوں طلبہ کو روایتی اسکولوں میں داخلے کی ہدایت …

مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوجی افسر سمیت چار فوجی ہلاک

eAwazآس پاس

مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوجی افسر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق القدس بریگیڈ کا کہنا ہےکہ ہلاک چاروں اسرائیلی فوجی کار میں سوار تھے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایک فوجی کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ حماس کی قید میں موجود ایک اسرائیلی دوا …

غزہ: اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 72 فلسطینی شہید

eAwazآس پاس

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 142 ہوگئی۔ اسرائیلی حملوں سے 7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 412 فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپا مار کارروائیاں …

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ، 2 جوان شہید

eAwazآس پاس

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر …

وزیراعظم کی گوادر میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش

eAwazآس پاس

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بہادر بیٹے دہشتگردوں کے خلاف جانوں کے قیمتی نذرانے دے کر ارض پاک کا تحفظ کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو …

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

eAwazآس پاس

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چمن، قلعہ عبداللّٰہ، نوشکی، پشین اور دالبندین سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 رکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 166 کلومیٹر جنوب مغرب …

اسرائیل کی جانب سے غرہ جانے والی امداد روکنا جنگی جرم کا باعث بن سکتا ہے؛ اقوام متحدہ

eAwazآس پاس

جینیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غرہ جانے والی امداد روکی جارہی ہے اور یہ اقدام جنگی جرم کا باعث بن سکتا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ٹرک نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان کے داخلے پر اسرائیل …