پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

eAwazآس پاس

وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چمن ، قلعہ عبداللہ ، نوشکی ، پشین ، دالبندین سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 تھی ، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال …

عسکری قیادت کی ہیرو ایم ایم عالم کی 11 ویں برسی پرخراج تحسین

eAwazآس پاس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت عسکری قیادت نے 1965 کی جنگ کے ہیرو ائیر کموڈور محمد محمود عالم المعروف ایم ایم عالم کی 11 ویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ائیر کموڈورایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں …

بھارت میں عام انتخابات 19 اپریل سے7 مرحلوں میں ہونگے، بی جے پی حکومت بننے کا امکان

eAwazآس پاس

بھارت کے الیکشن کمیشن نے ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔ بھارتی ریاستوں میں سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کا اختتام یکم جون کو ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں، دوسرے …

بھارتی گجرات میں تراویح کی ادائیگی کے دوران یونیورسٹی میں طلبا پر انتہا پسندوں کا حملہ

eAwazآس پاس

بھارتی ریاست گجرات میں یونیورسٹی ہاسٹل میں غیرملکی مسلم طلبا پر انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں کے حملے میں 5 طلبا زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق تراویح کی ادائیگی کے دوران انتہا پسندوں نے یونیورسٹی طلبا پر حملہ کیا، ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ اور موٹرسائیکلوں کو بھی …

حماس کی فلسطینی صدر کی جانب سے نئے وزیراعظم کی تقرری مسترد

eAwazآس پاس

حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی جانب سے یکطرفہ طور پر اپنے مشیر اور کاروباری شخصیت کی بطور وزیراعظم تقرری کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس کی جانب سے وزیراعظم کی تقرری کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا گیا ہے اور اس …

غزہ: اسرائیلی فوج کی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک بار پھر بمباری، 80 سے زائد شہید

eAwazآس پاس

اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک بار پھر بمباری کیساتھ جبالیہ پناہ گزین کیمپ، رفح اور خان یونس میں بھی بم برسائے گئے۔ صیہونی بربریت سے مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جنوبی غزہ میں اقوام متحدہ کے خوراک کی تقسیم کے مرکز پر فضائی …

اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے؛ یورپی یونین

eAwazآس پاس

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، صیہونی بمباری سے مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ 83 سے زائد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق رفح میں اقوام متحدہ کے …

سعودی کابینہ اجلاس کا اسرائیلی جارحیت روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

eAwazآس پاس

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں سوڈان کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں امید کا اظہار کیا …

چین میں کوئلے کی کان میں حادثات ، 12 افراد ہلاک

eAwazآس پاس

چین میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئلے کی کان کے دو الگ حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبے شانزی میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوئے۔ چینی صوبے انہوئی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ …

خادمِ حرمین شریفین کی رمضان کی مبارکباد، فلسطینیوں کیلئے عالمی برادری سے مطالبہ

eAwazآس پاس

سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد پر مملکت کے شہریوں اور تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری کیے گئے بیان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ مظالم رکوائے۔ انہوں نے یہ بھی …