ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران عوام کی انٹرنیٹ تک محفوظ رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اہلیت ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی جانب …
پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں؛ امریکا
امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔ واشنگٹن میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پر …
مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے
سری نگر: بھارت کے ناجائز تسلط اور ریاستی جبر کے خلاف مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی آج 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چپے چپے پر بھارتی فوجیوں کی تعیناتی اور اظہار رائے پر جبری پابندی کے باوجود …
13 لاکھ غیرقانونی افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری
گراں وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیرقانونی افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی۔ افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024ء تک توسیع کی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل توسیع کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کی تھی۔
امریکی فوج کا عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے، متعدد شہری جاں بحق
امریکی فوج نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے کردیے، امریکی حملوں سے عراق میں ایک جبکہ شام میں کئی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی حکام نے ایران نواز ملیشیا پر مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حملے امریکی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جواب میں کیے گئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن …
متحدہ عرب امارات کا ’صفر بیوروکریسی پروگرام‘ کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے ملک میں بیورکریٹک پروسیجر میں کمی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ’صفر بیوروکریسی پروگرام‘ کے تحت آئندہ ایک سال کے دوران 2 ہزار سرکاری پروسس ختم کر نے کا اعلان کردیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتوں اور وفاقی اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک سال کے …
پاکستانیوں کو بلاخوف اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق ہے؛ امریکا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو بلاخوف اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ مہینے دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی حملے …
عمران خان کی عدالت کی سنائی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے؛ ترجمان امریکی
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف کیسز کو دیکھ رہے ہیں، عدالت کی سنائی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر امریکی ردعمل سامنے آگیا، پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ چلنا …
پی ٹی آئی کی ریلی گزرنے کے دوران دھماکا، 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی
کوئٹہ: سبی کے علاقے جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی گزرنے کے دوران دھماکا ہوا جس کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں تحریک انصاف کی ریلی جناح روڈ سے گزرنے کے دوران دھماکا ہوا جس کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ امدادی …
اسرائیل کا غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں ناجائز یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ تیار
اسرائیل نے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں ناجائز یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ تیار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سلامتی وزیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی پیش پیش رہے، کانفرنس میں غزہ میں 6 غیرقانونی بستیوں سمیت 21 تعمیرات کا …