اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر مستقل قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد غزہ کو حماس سے پاک کرانا اور اسرائیلی شہریوں کی بازیابی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان مقاصد کے حصول کے بعد غزہ …
کوہاٹ: دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے رات کے وقت بھاری ہتھیاروں سے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں میں امجد، جنید اور وقار شامل ہیں، حملے میں لکی مروت کا رہائشی نور محمد …
لبنان : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر وسام تاویل جاں بحق
بیروت: لبنان میں اسرائیل کے ایک کار پر حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر وسام تاویل اپنے ایک ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایک کارروائی میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کمانڈر کی …
اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ اسٹرکچر کو تباہ کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ اسٹرکچر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے 8 ہزار جنگجو مار دیئے جبکہ خان یونس میں بھی حملے بڑھا دیئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر کے اسپتال کے اطراف شدید گولہ باری اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے گئے جبکہ اسپتال …
اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے غزہ رہائش کے قابل نہیں رہا؛ مارٹن گرفتھس
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مارٹن گرفتھس (MARTIN GRIFFITHS) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے غزہ رہائش کے قابل نہیں رہا۔ مارٹن گرفتھس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے ہولناک حملوں کے بعد غزہ موت اور مایوسی کی جگہ بن چکا ہے، غزہ کے شہری اپنے وجود کیلئے روزانہ خطرات کا سامنا …
جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے ، پورا رہائشی محلہ تباہ
جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 50 گھر تباہ ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق گھر خالی تھے لیکن بم باری کےباعث ایک پورا رہائشی محلہ اب ختم ہو چکا ہے۔ اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں 3 اسرائیلی وزراء نے اپنے آرمی چیف پر شدید تنقید کی ہے۔ اس بات کا انکشاف اسرائیلی میڈیا کی جانب …
لبنان: اسرائیلی حملہ میں حزب اللہ کے سینئر اہلکار سمیت 4 ارکان شہید
اسرائیل نے لبنان میں ایک اور حملہ کر کے حزب اللہ کے سینئر اہلکار سمیت 4 ارکان کو شہید کر دیا۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینیئر اہلکار حسین یزبیک سمیت چار ارکان شہید ہو گئے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیل نے لبنان …
اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: حزب اللہ
حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں پانچ ساتھیوں سمیت حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی ۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے سینیئر رہنما صالح العاروری کی شہادت سے یمن، شام …
غزہ: اسرائیلی طیاروں کے کیمپوں پر حملوں میں مزید 180 فلسطینی شہید
غزہ میں نئے سال بھی اسرائیلی فوج کی بمباری نہ رُکی، جبالیا، مغازی، نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 180 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کو سال 2023 میں جہاں اسرائیلی جارحیت کا سامنا رہا وہیں نئے سال کے پہلے روز ہی صیہونی فورسز نے غزہ پر تابڑ توڑ حملے کیے جہاں خان یونس …
غزہ: نئے سال کے آغاز پر اسرائیل کے حملوں میں مزید شدت،متعدد افراد ہلاک
غزہ: غزہ میں نئے سال کے آغاز پر اسرائیل کے حملوں میں مزید شدت آگئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں واقع المغازی اور البریج کے علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں ایک ہی گھر کے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے نواحی علاقے المغراقہ گاؤں پر بھی بمباری …