اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے امکان کو رد کردیا۔ جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں، کچھ بھی ہوجائے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ …
مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ ترجمان مولانا فضل الرحمان مفتی ابرار کے مطابق مولانا فضل الرحمان بڑے قافلےکے ساتھ الیکشن کمپین کے لیے جارہے تھے کہ یارک انٹرچینج پر قافلے پر حملہ کیا گیا۔ ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قافلے پر …
2024 کا آغاز، نیوزی لینڈ میں شاندار آتشبازی
سال 2024 کے آغاز کے موقع پر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں نیا سال شروع ہونے سے 9 گھنٹے قبل ہی دنیا میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے اور سب سے پہلے بحرالکاہل کے دور دراز جزائر میں نیا سال شروع ہوتا ہے۔ دنیا میں سب سے …
روس کا یوکرین پر بڑ ا حملہ، 30 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی
روس کے یوکرین پر حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یوکرینی وزیر داخلہ کے مطابق روس نے میزائلوں سے کیف، خار کیف، اوڈیسا، دنپرو اور لویو میں اسپتال، شاپنگ مال اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق …
غزہ: اسرائیلی افواج نے بمباری جاری، متعدد بچے شہید و زخمی
غزہ پر رات بھر اسرائیلی افواج نے بمباری کی ہے، دیر البلاح کے علاقے میں رہائشی عمارت پر حملے میں متعدد بچے شہید و زخمی ہو گئے۔ رفح میں کویتی اسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے بچوں سمیت کئی مزید فلسطینی گرفتار کر لیے، جنہیں سڑک پر برہنہ کر کے قطاروں میں …
حماس کی فوجی صلاحیتیوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں؛ انٹیلی جنس حکام
اسرائیل کے سابق فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے اعتراف کیا ہےکہ حماس کی فوجی صلاحیتیوں میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ امریکی اخبار سے گفتگو کرتےہوئے 2 اسرائیلی سابق فوجی اور انٹیلی جنس افسران نے کہا کہ غزہ کی قیادت کے لیے بھی حماس کی سیاسی قوت میں کوئی فرق نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام …
اسرائیلی فوج کے 100 سے زائد حملے، مزید 240 سے زائد فلسطینیی شہید
غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی بمباری کی گئی، اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈکوارٹرز میں بھی متعدد شہادتوں کی …
غزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغازی مہاجرین کیمپ …
غزہ: اسرائیلی فوج کے حملے جاری، شہداء کی تعداد 20 ہزار 500 ہوگئی
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں میں 200 مقامات پر بم باری کی گئی جس میں مزید 166 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے مختلف علاقوں میں حملوں سے فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار 500 ہوگئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں القسام بریگیڈ نے جبالیا میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ …
غزہ: جبالیہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، 24 گھنٹے میں مزید 166 فلسطینی شہید
اسرائیل نے شمالی غزہ میں جبالیہ کے علاقے میں شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 166 فلسطینی شہید ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 166 فسلطینی شہید ہو چکے …