اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے: امریکی اخبار

eAwazآس پاس

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روز کے لیے جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کی ڈیل پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ …

لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج اسمارٹ لاک ڈاؤن

eAwazآس پاس

لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین میں …

اسرائیل کا ابن سینا اسپتال کو فوری خالی کرنے کا حکم، 3 فلسطینی شہید

eAwazآس پاس

اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ابن سینا اسپتال کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتال کا گھیراؤ کرلیا ہے اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہاتھ اٹھا کر باہر نکلنے کی وارننگ دی ہے۔ علاقے میں بجلی، فون اور انٹرنیٹ کی سروسز بھی معطل ہیں۔ عرب …

غزہ: اسرائیلی فوج کا مسجد پر بھی حملہ، 50 افراد شہید اور کئی زخمی

eAwazآس پاس

غزہ کے علاقے صابرہ میں اسرائیلی فوج نے مسجد پر بھی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے صابرہ میں مسجد پر اس وقت بم باری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ غیر …

اسرائیل کا غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ

eAwazآس پاس

اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ کر دیا اور اسرائیلی ٹینکس کمپلیکس میں داخل ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا گیا۔ حماس نے اسپتال حملے کا ذمہ دار امریکی صدر جو بائیڈن کو …

آئی ایم ایف: پاکستان کو 71 کروڑ ڈالرز کی قسط دسمبر میں ملنے کا امکان

eAwazآس پاس

بین الاقوامی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو 71 کروڑ ڈالرز کی قسط دسمبر میں ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دن ہے اور آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا …

حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر

eAwazآس پاس

حماس نے غزہ میں 5 دن جنگ بندی کے بدلے 70 یرغمالی خواتین و بچوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے قطری ثالثیوں کو بتایا ہے کہ اس دوران مکمل جنگ بندی ہونی چاہیے۔ ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قطری ثالثیوں …

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

eAwazآس پاس

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج 52 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 52 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے 55 پیسےکا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 287 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی رہی، …

بنگلہ دیش: پرتشدد مظاہروں کے دوران 150 فیکٹریاں بند

eAwazآس پاس

بنگلہ دیش کی گارمنٹس مینوفیکچررز نے ہفتے کو 150 فیکٹریوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جب کہ پولیس نے کم از کم اجرت بڑھانے کے مطالبے کے حق میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں 11 ہزار ورکرز کے خلاف بلینکٹ چارجز عائد کردیے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق تنخواہ میں اضافے کے …

غزہ میں جارحیت، جنوبی افریقی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ

eAwazآس پاس

جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ ایک اخبار کے لیے لکھے گئے مضمون میں جنوبی افریقی وزیر خارجہ Naledi Pandor نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا …