اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔ مندوب منیر اکرم نے چھٹے کمیٹی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں زیادہ تر بیمار اور زخمی فلسطینی بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عام …
چینی صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کو مزید بڑھانے کا اعلان
چین کے شہر بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خطاب کیا۔ اپنےافتتاحی خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اب فزیکل کنیکٹیویٹی سے ادارہ جاتی کنیکٹیویٹی بن چکا ہے۔ بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے …
حماس کے حملوں کے بعد 5 لاکھ اسرائیلی شہریوں کی نقل مکانی
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں کے بعد 5 لاکھ اسرائیلی شہریوں نے نقل مکانی کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ارد گرد تمام آبادیوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق خالی کرا دیا گیا ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم …
غزہ میں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت، اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری
غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نویں روز بھی جاری ہے اور اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا، پیاسا مارنے پر تُل گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یو این ایجنسی نے ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ …
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاویز
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہو گئی۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ وزارتِ صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی اکثریت میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ جنگ کے دوران 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر جبکہ 20 …
روس کا اقوام متحدہ میں اسرائیلی بربریت رکوانے کیلئے مسودہ پیش
غزہ پر اسرائیلی بربریت رکوانے کیلئے روس میدان میں آگیا، روس نے فلسطین اسرائیل لڑائی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کردیا۔ روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں مسودہ پیش کیا گیا۔ روس کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں مطالبہ کیا گیا ہے …
ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے کا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی مثبت …
عرب لیگ اجلاس: غزہ میں جنگ بندی کیلئے عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ
عرب لیگ کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر عرب لیگ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق عرب وزرائےخارجہ نے غزہ میں کشیدگی اور بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا اور اجلاس میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ …
اسرائیل فلسطین تنازع کے پھیلاؤ سے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں، روسی صدر پیوٹن
روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے پھیلاؤ سے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔ ماسکو میں انرجی ویک فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں شہریوں کے جانی نقصان کو کم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل میں خود مشکلات پیدا کی ہیں۔ امریکا …
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: اٹارنی جنرل کے دلائل جاری
اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوگئی، اٹارنی جنرل کی جانب سے دلائل دیے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ اٹارنی جنرل نے روسٹم پر آکر اپنے دلائل میں کہا کہ تحریری جواب کی بنیاد پر …