پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سائفر کیس میں اپنے ریمانڈ سے متعلق لاعلم ہیں۔ ذرائع کے مطابق سائفر کیس پر پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا رات گئے اجلاس ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم کو معلوم ہی نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، انہوں …
بجلی پیدا کرنیوالے اداروں نے پاکستان سے فراڈ کیا: سیاسی رہنما
پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار کرنے والے اداروں نے پاکستان سے فراڈ کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اتفاق کیا اور کہا جب تک آئی پی پیز کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی بجلی سستی نہیں ہو سکتی۔ …
انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 301 روپے 20 پیسے کا ہو گیا
اروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر نے اڑان بھرنا شروع کر دی ہے اور روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 301 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں ملک میں ہفتے …
ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ کو قتل کرنے والا امریکی فوجی نشے کی حالت میں گرفتار
ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ کو قتل کرنے والا امریکی فوجی نشے کی حالت میں گرفتار ٹیکساس: ایبٹ آباد فوجی آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو گولیاں مارنے کا دعویٰ کرنے والا امریکی بحریہ کا اہلکار نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار …
پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے امن کیلئے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے امن کے لیے ہیں اور پاک فوج پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ طالبان، حقانی گروپ اور دوسری تنظیموں کو قابو کریں۔ افغانستان میں دہشت …
جی 20 ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائیں؛ چیئرمین کشمیر کونسل
چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے جی 20 ممالک اور دیگر عالمی طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائیں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ یاد رہے کہ جی 20 کا سربراہی اجلاس بھارتی حکومت کی دعوت پر 9 اور 10 ستمبر کو …
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کر لی
کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کر لی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے سے 300 روپے کا ہو گیا ہے جو ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران …
دریائے ستلج کے کنارے آباد مزید دیہات زیرآب
پاکپتن کے قریب ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آنے کے باعث دریائے ستلج کے کنارے آباد مزید دیہات زیر آب آگئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق پانی کی سطح میں اضافے سے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، ملتان، لودھراں اور بہاولپور کے کئی اضلاع زیر آب آنے …
بٹگرام چیئر لفٹ حادثہ: 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، آپریشن جاری
بخیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ہزارہ پولیس طاہر ایوب نے تصدیق کی کہ دو بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے …
مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ہندوستان پیش پیش
نئی دہلی: آج دنیا بھر میں مذہبی بنیادوں پر تشدد کے شکار افراد کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ہندوستان پیش پیش ہے۔ آزادی سے اب تک 93,647 مسلم کش واقعات میں 5 لاکھ سے زائد مسلمان شہید کیے جا چکے ہیں۔ 1989 میں بہار، 2002 میں …