افغانستان ہمسائےکا حق ادا کر رہا ہے نہ دوحہ معاہدےکی پاسداری کر رہا ہے: خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونےکا حق نہیں ادا کر رہا، افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں50 سے 60 لاکھ افغان …
سویڈن: بائبل اور تورات کے صحیفے کو نذر آتش کرنے کا اجازت نامہ جاری
اسٹاک ہوم: سویڈن میں قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل اور تورات کے صحیفے کو بھی جلانے کی اجازت دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈش پولیس نے کل برورز ہفتہ ہونے والے ایسے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی سفارت خانے کے …
یوم شہدائے کشمیر: مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف یوم شہدائے کشمیر منایا گیا، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے دکانیں اور کاروباری مراکز بند رکھے گئے جبکہ مظفرآباد میں بھارت سے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارت …
امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی عمارت فروخت
امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی واشنگٹن ڈی سی میں ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کردی گئی۔ عمارت نئی ایمبیسی بننے کے بعد 2003 سے خالی تھی اور اسے 71 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا 20 ارب روپے میں پاکستانی امریکن بزنس مین حفیظ خان نے خریدا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں عمارت کی فروخت کے لئے بولی …
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے
آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 7 پیسے کم ہوکر 277 روپے 50 پیسے ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 280 روپےکا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے57 پیسے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 282 روپے تھا۔ …
امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق درآمدات کھلنے پر انٹربینک میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے بڑھ کر 281 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ہے،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری …
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی مذمت
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مذمت کی ہے۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس ’ذلت آمیز فعل‘ کی مکمل مذمت کرتا ہوں، کسی بھی سانحے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوئیڈن میں اس ذلت آمیز …
سوڈان; فضائی حملے میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کی ’مکمل خانہ جنگی‘ کی وارننگ
سوڈان: فضائی حملے میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کی ’مکمل خانہ جنگی‘ کی وارننگ اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ دو جرنیلوں کے درمیان اقتدار کی کشمکش اور رسہ کشی کے باعث مہلک تنازعات سے متاثرہ سوڈان مکمل خانہ جنگی کے دہانے پر ہے جو پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرسکتا ہے۔ …
برہان وانی کی شہادت کو 7 سال مکمل، مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال
سرینگر: بھارت کے غاصبانہ قبضے سے کشمیر کو آزاد کرنے کی تحریک میں نئی جان ڈالنے والے نوجوان برہان وانی کی شہادت کو 7 سال مکمل ہوگئے۔ برہان وانی کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ دکانیں ، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکیں ٹریفک سے خالی ہیں۔ قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو برہان …
سانحہ سویڈن پر وزیر اعظم نے بعد از نماز جمعہ احتجاج کی کال دے دی
وزیر اعظم شہباز شریف نے سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر آج بعد از نماز جمعہ پُر امن احتجاج کی کال دے دی۔ سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے، سانحہ سویڈن پر پوری امت مسلمہ مضطرب ہے۔ …