راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عوام و افواج میں دراڑ ڈالنے کی سازشیں کررہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 147ویں پی ایم اے لانگ کورس، 13ویں مجاہد کورس، 66ویں انٹیگریٹڈ کورس، چھٹے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس اور 21ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ آج پاکستان ملٹری کا …
چین پاکستان اقتصادی راہداری: گوادر تا کاشغر 58 ارب ڈالرکا ریلوے لائن منصوبہ پیش
چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبےکے تحت گوادر سےکاشغر تک 58 ارب ڈالرکا ریلوے لائن کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ پیش کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکے مہنگے ترین منصوبےکی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جیوپولیٹیکس کونئی شکل …
الیکٹرک بائیکس و رکشا کے لیے فنانسنگ فسیلیٹی منظور
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس و رکشا کے لیے فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سوات کے علاقے کبل میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں ہوئے واقعے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔ …
اسپیکر قومی اسمبلی کا اراکین کے تحفظات پر چیف جسٹس اور دیگر ججز کو خط
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اراکین کے تحفظات پر چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط لکھ دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، ارکان کے جزبات اور احساسات سپریم کورٹ کے ججز تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان …
پاکستانی امریکن تنظیم کی کانگریس سے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالنےکی اپیل
پاکستانی امریکن تنظیم پاک پیک کے ممبران نے کانگریس اراکین سے پاکستانی حکومت پر ملک کی صورتحال پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستانی امریکن تنظیم پاک پیک کے ممبران نے کیپیٹل ہل کا دورہ کیا اور امریکی کانگریس ممبران سےملاقاتیں کی۔ پاک پیک عہدیداران نے ملاقاتوں میں کانگریس اراکین سے درخواست کی کہ پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ …
لیبیا کے ساحل پرتارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 افراد ڈوب کر ہلاک
لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتیاں ڈوبنے سے57 تارکین وطن ہلاک ہوئے جن میں سے ایک بچے سمیت 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق کشتیوں کے 4 مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہوگئے، بچ جانے والے …
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ، نئے بینچ نمبر 2 کی تشکیل
سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ آج ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی …
سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اعلان
خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں فوج اورپیراملٹری فورس کے درمیان جاری خانہ جنگی میں آج سے 3 روز تک کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ سوڈان سے مختلف ممالک کی جانب سے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنےکا سلسلہ …
سوئٹزرلینڈ نے سوڈان میں اپناسفارت خانہ بند کردیا
سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان جھڑپیں مسلسل جاری ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان سے غیرملکی سفارتکاروں اورشہریوں کا انخلا بھی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سوئٹزرلینڈ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سوڈان میں اپنا سفارت خانہ بندکردیا ہے۔ سوئس وزارت خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ خرطوم میں سوئس سفارت خانے کے …
شاہ چارلس کی تاجپوشی میں مہمان ملکہ الزبتھ کی تقریب سے 4 گنا کم
شاہ چارلس کی تاجپوشی میں مہمان ملکہ الزبتھ کی تقریب سے 4 گنا کم برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تقریبِ تاجپوشی میں شریک مہمانوں کی تعداد آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تقریبِ تاجپوشی کے مقابلے میں 4 گنا کم ہو گی۔ 6 مئی کو سجنے والی تقریب میں شاہی خاندان کے اراکین، سربراہانِ مملکت اور قومی ہیروز سمیت صرف …