اسرائیلی فوج کی جانب سے بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پربمباری جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 24 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا فیصلہ کرلیا۔ اسرائیلی حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی …
ایران سے کیچ کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل
ایران کی جانب سے کیچ کے گریڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بجلی بحران کے باعث صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق ایران سے کیچ کو 132 کے وی کے مین ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس سے ضلع کے گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی …
لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا، انتونیو گوتریس
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا، غزہ جنگ طویل ہوگئی، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں۔ انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ جنھوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی …
ایران: کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 30 افراد جاں بحق
ایران میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق خراساں صوبے کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے وقت 69 کان کن تھے۔ کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے بعد متعدد کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران میں …
حزب اللّٰہ کا پہلی بار دور مار راکٹوں سے اسرائیل پر حملہ
لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد حزب اللّٰہ نے پہلی بار دور مار راکٹوں سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 85 راکٹ حملوں میں رمات ڈیوڈ فضائی اڈے اور ساحلی صنعتی شہر حیفہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رمات ڈیوڈ فضائی اڈے پر حملے میں ایک شخص جبکہ حیفہ کے قریب حملوں میں …
افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف
افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر پاکستان سے دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے، ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں اور یہاں سے دوسرے ممالک …
روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 485 ویں برسی کی تقریبات شروع؛ دربار صاحب کرتار پور
لاہور: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی 485 ویں برسی کی تقریبات گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور میں شروع ہوگئیں، جہاں بھارت سمیت مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں آنے والے سکھ یاتری شریک ہیں۔ گرو دوارہ دربارصاحب کرتار پور میں برسی کی تقریبات کا آغاز ارنبھتا سری اکھنڈپاتھ صاحب سے ہوا، جب کہ شام کو نشان صاحب کی …
یو این جنرل اسمبلی میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کرا نےکی قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد منظور کرلی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 12 ماہ کے اندر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرے۔ جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کے حق میں 124 اور مخالفت میں 14 ووٹ آئے جبکہ 43 ممالک …
غزہ: اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری، 80 افراد ملبے تلے دب گئے
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں صیہونی فوج نے بریج میں تازہ ترین حملے کیے جس میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے …
سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید
ریاض: سعودی عرب میں عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو کرپشن کے سنگین جرائم پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی پر اختیارات کا غلط استعمال، رشوت، فنڈز میں ہیرا پھیری اور جعل سازی کا الزام تھا۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے ناقابل تردید شواہد پیش کیے …