آسٹریلیا میں تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑی گئی

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

ملبورن: غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 450 کلو گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 104 ملین ڈالر (17 ارب 80 کروڑ 48 لاکھ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔ آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات ملائیشیا سے بحری جہاز کے ذریعے ٹائلوں کے کنٹینر میں آسٹریلیا کے شہر …

British MP's killer arrested

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قاتل گرفتار

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

لندن : برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس کے قتل کی واردات میں ملوث صومالیہ سے آبائی تعلق رکھنے والے برٹش مسلم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سر ڈیوڈ ایمس ایسیکس میں انتخابی حلقے کے افراد سے ملنے آئے تھے جہاں پر خاموش کھڑے ملزم نے اچانک چاقو نکال کر ان پر 17وار کیے …

سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

ریاض : سعودی حکومت نےکورونا وائرس کی ویکسینیشن مکمل کروانے والے افراد کو حرمین شریفین میں داخلےکی اجازت دینےکا اعلان کیا ہے۔ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لگوانے والے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں حاضری دے سکیں گے تاہم نمازیوں اور زائرین کو پورے وقت ماسک پہننا ہوگا۔ کورونا کی مکمل ویکسینیشن کروانے …

جامعہ کراچی کے پروفیسر نے مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنسی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

eAwazاردو خبریں, سائنس و ٹیکنالوجی, پاکستان

کراچی : جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنسی ایوارڈ ’مصطفی پرائز لاریئٹ2021 ‘ اپنے نام کرلیا۔’بائیو آرگینک کیمسٹری‘ کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس ایوارڈ سےنوازا گیا۔15 ممالک کے کم از کم 50 سائنسدان اور اسکالرز اس سال ’مصطفی پرائز لاریئٹ2021 ‘ ایوارڈز کی تقریب …

بوئنگ 737 میکس میں تبدیلیوں کو چھپانے پر سابق چیف پائلٹ پرفرد جرم عائد

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

نیویارک: امریکی جیوری نے بوئنگ 737 میکس میں تبدیلیوں کو چھپانے پر سابق چیف پائلٹ پرفرد جرم عائد کردی، الزامات ثابت ہونے پر 100 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق سابق چیف پائلٹ مارک فارکنر نے فلائٹ کنٹرول میں تبدیلیوں کو جان بوجھ کر چھپایا، تبدیلیوں سے لاعلمی کے باعث ایوی ایشن پائلٹس کی ٹریننگ کو اپ …

امریکہ نے ایران کو جوہری معاہدے کی ناکامی پر خبردار کردیا

امریکہ نے ایران کو جوہری معاہدے کی ناکامی پر خبردار کردیا

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن : امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایٹمی پروگرام پر ہماری مذاکرات کی خواہش کا احترام نہیں کر رہا جب کہ وہ جانتے ہیں کہ تہران کے لیے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں امریکی اتحادیوں اسرائیل اور متحدہ عرب …

Unique protest by environmental activists in front of the IMF headquarters in the United States

امریکا میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر کے سامنے ماحولیات کے کارکنان کا منفرد احتجاج

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن: امریکا میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر کے سامنے ماحولیات کے کارکنان نے منفرد احتجاج کیا۔واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں ماحولیات کے کارکنوں نے امریکی صدر بائیڈن، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت عالمی لیڈروں کے پتلے بنا کر احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے امیر ترین ممالک سے …

President Putin threatens US to trade in currency other than dollar

صدر پیوٹن کی امریکہ کو ڈالر کی بجائے دوسری کرنسی میں تجارت کرنے کی دھمکی

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

ماسکو: روسی صدرپیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا ڈالر کو خود تباہ کر رہا ہے، امریکا اسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر خود بیٹھا ہے، روس پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں تو کسی اور کرنسی میں تجارت شروع کردیں گے۔ روسی صدرپیوٹن کاامریکی ٹی وی کو دھواں دھار انٹرویو، امریکا اور ڈالر دونوں کو نشانے پر رکھ لیا، …

Asian Bank raises funding for environmental protection

ایشیائی بینک کا تحفظ ماحولیات کے لیے فنڈ میں اضافہ

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

لندن : ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ 100 ارب ڈالر تک بڑھا دی۔ بینک کے اعلامیے کے مطابق رکن ممالک کو کورونا وبا اور موسمیاتی بحران جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ رقم 2030 تک ترقی پذیر رکن ممالک کو فراہم کی جائے گی۔

Norway: 5 killed in attack by archer

ناروے: تیر کمان بردار شخص کا حملہ، 5 افراد ہلاک

eAwazآس پاس, اردو خبریں

ناروے:  ناروے میں تیر کمان بردار شخص کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کونگسبرگ کے علاقے میں واقعہ پیش آیا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ محرکات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واقعے میں اکیلا ملوث ہے، تاہم اس سے مزید تفتیش بھی کی …