نئی دلی: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لئے وقت کا انتخاب یہ دونوں ملک ہی کریں گے۔بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سب سے زیادہ تشویشناک معاملہ ہے، …
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اودھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی اطلاعات ملنے …
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
ٹیکساس: امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں رہائشی علاقے پر گر گیا جس سے تین گھر تباہ ہوگئے تاہم پائلٹس نے طیارے سے کود کر اپنی جانیں بچالیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تربیتی مشن پر مامور امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ ’’ٹی 45 گوشاک‘‘ نے کارپس کرسٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ …
افغانستان میں برطانوی ایجنٹوں کا ڈیٹا لیک
لندن : برطانوی فورسز کے لیےکام کرنے والے سیکڑوں افغان ترجمانوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، 250 سے زائد افغان ترجمانوں کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، لیک ہونے والی معلومات میں افغان ترجمانوں کے ای میل ایڈریس اور تصاویر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع بین …
بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا، یو پی سب سے زیادہ متاثر، 114 افراد ہلاک
دہلی : کورونا وائرس کے بعد بھارت میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل گئی ہے، جس سے ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست بھر میں وبا کے باعث 88 بچوں سمیت 114 مریضوں کی جانیں جاچکی ہیں۔یوپی میں موسمی بخار، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے پر حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے …
طالبان جنگجوؤں کی ہتھیاروں کے ہمراہ کشتی چلانے کی تصاویر وائرل
کابل:طالبان جنگجوؤں کی ہندو کش پہاڑوں سے متصل جھیل میں ہتھیاروں کے ساتھ کشتی چلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان جنگجو افغانستان میں نیشنل پارک کی ایک جھیل میں تفریح کے لیے پہنچ گئے اور کشتی چلا کر لطف اندوز ہونے لگے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔طالبان جنگجوؤں کی ہتھیاروں کے …
کابل ایئرپورٹ کا خودکش بمبار بھارتی کالج کا طالب علم نکلا
نئی دہلی: کابل ایئر پورٹ کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اُڑا کر 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد کو ہلاک کرنے والے بمبار نے 2016 میں بھارتی شہر فریدآباد کے ایک کالج میں تعلیم حاصل کی تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ …
فرانسیسی اور برطانوی وزرائے دفاع کی ملاقات منسوخ
پیرس :فرانس نےاتوار کے روز اپنی وزیر دفاع فلورینس پارلی اور ان کے برطانوی ہم منصب بین ویلس کے درمیان رواں ہفتے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔لندن میں وزارت دفاع کے ایک ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ ملاقات کی منسوخی کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے لیکن برطانیہ ہمارے فرانسیسی ہم منصبوں کےساتھ ملاقاتوں کے بارے میں …
انسانی جلد میں نئی قسم کے خلیات کا انکشاف
سنگاپور: سائنسدانوں نے ہماری جلد میں ایک بالکل نئی قسم کا خلیہ(سیل) دریافت کیا ہے جسے جان کر ہم جلد کے کئی امراض کو بھی سمجھ سکتے ہیں۔خبر یہ ہے کہ نیا خلیہ جلن پیدا کرنے والے کئی اہم امراض مثلاً ایٹوپک ڈرما ٹائٹس (اے ڈی) اور سوریسِس(پی ایس او) کی وجہ بن رہا ہے ۔ اس خلیے کو سمجھ …
انٹیلی جنس اتحاد کی رپورٹ پر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا : نیوزی لینڈ میڈیا
اسلام آباد:نیوزی لینڈ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ انٹیلی جنس اتحاد کی جانب سے خطرے سے آگاہ کرنے پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پانچ ملکی انٹیلی جنس اتحاد نے نیوزی لینڈ ٹیم کو دورہ پاکستان ختم کرنے کا کہا، نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،کینیڈا،امریکا اور برطانیہ کے …