چندی گڑھ:بھارتی پنجاب میں بھی ’تبدیلی‘ آنے والی ہے، وزیراعظم عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے استعفی دیا۔ہ استعفی ریاستی الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے گورنر سے ملاقات کے دوران دیا۔بھارتی میڈیا …
مشینی گردہ تیار
کیلیفورنیا:گردے ناکارہ ہونے کی صورت میں مریضوں کو ہفتےمیں کم ازکم ایک مرتبہ تکلیف دہ اور پیچیدہ ڈائلیسس کرانا پڑتا ہے۔ لیکن اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو (یوسی ایس ایف) کے سائنسدانوں نے مسلسل دس سال کی محنت سے ایک مصنوعی حیاتیاتی گردہ تیار کیا ہے جو آپ کی مٹھی میں سما سکتا ہے۔ جسم اسےقبول کرتا ہے اور …
امریکہ و نیٹو ممالک افغانستان کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھائیں، روس، چین، ایران اور پاکستان کا مطالبہ
اسلام آباد: روس،چین،ایران اور پاکستان نے امریکہ اور افغان جنگ میں اس کے مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو کی بنیادی ذمے داری اٹھائیں۔روس،چین،ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے امریکہ سے طالبان کے ساتھ رابطہ کاری جاری رکھنے اور افغان طالبان سے عبوری حکو مت میں سب قومیتوں کی شمولیت، پڑوسی ممالک سے پرامن …
الجیریا کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفل کا انتقال کر گئے
الجیر:الجیریا کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلکا انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے الجیریا کے عہدۂ صدارت پر فائز رہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجیریا کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلکا انتقال کے وقت 84 برس کے تھے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عبدالعزیز بوتفلکا نے 2019ء میں صدارت کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔مرحوم عبدالعزیز بوتفلکا نے 1999ء تا …
ہیومن رائٹس واچ کی مودی سرکار پر کڑی تنقید
اسلام آباد :انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے مودی حکومت سے صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور پُرامن مظاہرین پر تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ صحافت اور اظہارِ رائے کی آزادی کے خلاف مودی حکومت کا بڑھتا ہوا کریک ڈاؤن بھارت میں …
امریکہ نے کابل ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کو تسلیم کرلیا
واشنگٹن: امریکہ نے کابل ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کو تسلیم کرلیا۔ حملے میں امریکی تنظیم کے امدادی کارکن سمیت خاندان کے دس افراد مارے گئے تھے۔سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے کہا ہے کہ 29 اگست کے ڈرون حملے میں دہشتگرد نہیں عام شہری مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک …
امریکہ نے کابل میں بے گناہ شہریوں کے قتل کا اعتراف کرلیا
واشنگٹن :امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ 29 اگست کو کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 10 معصوم شہری مارے گئے تھے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں امدادی کارکن اور اسکے خاندان کے 9 افراد مارے گئے تھے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی تفتیش کے بعد صحافیوں کو بریفنگ میں جنرل کینتھ مکینزی نے …
آبدوز ڈیل تنازع: فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلالئے
پیرس: آسٹریلیا کا امریکہ اور برطانیہ سے جوہری آبدوز کا 50 ارب یورو کا معاہدہ، فرانس اتحادیوں سے نارض ہوگیا۔ امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لئے۔ فرانس نے اتحادیوں پر بحری آبدوز معاہدے میں دھوکے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ نے آسٹریلیا کے ساتھ 50 ارب یورو کا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے …
ڈنمارک میں ڈولفن کا قتل عام ، 1400 ذبح
کراچی:ـڈنمارک کے فیرو جزائر میں ہفتے کی شب ایک روایتی شکار کے حصے کے طور پر ایک ہزار سے زائد ڈولفنز کو ذبح کیے جانے پر جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ’شکار کے …
شمالی کوریا کا ٹرین سے بیلسٹک میزائل داغنے کا مظاہرہ
سئول: تیزی سے اپنے میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے والے شمالی کوریا نے میزائل داغنے کے لئےنیا سسٹم متعارف کرواکر دنیا کو حیران کردیا۔ جزیرہ نما کوریا کے دونوں ممالک شمالی و جنوبی کوریا نے ایک دن قبل بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ اس میں شمالی کوریا نے جوہری آبدوز سے میزائل داغنے کا مظاہرہ کیا تھا، جس …