گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر تعینات افغان پولیس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر واپس آگئے تھے اور وہاں تعینات بدری فورس کے دستوں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود تھے۔ تاہم اب طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر تعینات خواتین بھی ڈیوٹی پر واپس آگئیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔طالبان کی جانب سے …
پاکستان سے تعلقات کا جائزہ لیں گے، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن: کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان سےتعلقات پر توجہ مرکوز رکھیں گے،جائزہ لیں گےکہ افغانستان میں امریکا کیا کرنا چاہتا ہے اور پاکستان سے کیا توقعات ہیں۔انٹونی بلنکن کاکہنا تھا کہ پاکستان کے متعدد مفادات ہیں جن میں سے کچھ ہمارے مفادات سے اختلاف …
سعودی عدالت سےمنی لانڈرنگ پر 20 سال قید کی سزا
ریاض: سعودی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کو 20 سال قید کی سزا سنادی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے 4.52 بلین ڈالر منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملکی و غیر ملکیوں کو 20 سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزمان پر 75 ملین ریال تک جرمانہ بھی عائد کیا ہے، اس کے علاوہ …
دنیا کا طاقتور ترین مقناطیس جو طیارہ بردار بحری جہاز تک کو کھینچ سکتا ہے
پیرس / واشنگٹن:امریکا میں تیار کیا گیا، دنیا کا سب سے طاقتور مقناطیس ’’سینٹرل سولینوئیڈ‘‘ ایک طویل سفر کے بعد بالآخر فرانس میں اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ گیا ہے جہاں اسے عالمی اشتراک سے بننے والے فیوژن ری ایکٹر یعنی ’’آئی ٹی ای آر‘‘ میں نصب کیا جائے گا۔سینٹرل سولینوئیڈ کو امریکی ادارے ’’جنرل اٹامکس‘‘ نے کئی سال کی …
برٹنی اسپیئرز کا مسلم نوجوان سے منگنی کا اعلان
لاس اینجلس: امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز نے ایرانی نژاد مسلم نوجوان سیم اصغری کے ساتھ منگنی کا اعلان کردیا ہے۔بی بی سی کے مطابق برٹنی اسپیئرز نےاپنے دیرینہ دوست سیم سے منگنی کا اعلان انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کیا۔ جب کہ برٹنی کے اداکار اور فٹنس ٹرینردوست اصغری نے بھی اپنی ایک تصویر سوشل …
ایپل نے موٹرسائیکل کی وائبریشن کو آئی فون کیلیے خطرناک قرار دیدیا
کیلفورنیا:ایپل نے آئی فون کے استعمال کنندگان کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی وائبریشن آپ کے آئی فون کے لیے خطرناک ہے۔ایپل نے آئی فون کے لیے جاری ہونے والے نئے سپورٹنگ ڈاکیومنٹس میں وارننگ دی ہے کہ آئی فون کو ہیوی موٹر سائیکل سے منسلک نہیں کرنا چاہیے۔ آئی فون رکھنے والے افراد …
ادویات ہی علاج میں رکاوٹ بن گئیں
کیمبرج: ایک اہم انکشاف ہوا ہے کہ دمے، ڈپریشن اورزیابیطس کی عام ادویہ اگرچہ اپنا اثر تو کرتی ہیں لیکن طویل مدتی اثر میں یہ آنتوں کے بیکٹریا (جرثوموں) میں جمع ہوتی رہتی ہیں اور آگے چل کر کئی ادویہ کے اثر کو کم کرسکتی ہیں یا کررہی ہیں۔ کیونکہ ادویہ جمع ہونے سے بیکٹیریا غیرمعمولی طور پر تبدیل ہورہے …
ایتھوپیا سال کے 13 مہینے، لوگ باقی دنیا سے 7 سال پیچھے
ایڈیس ابابا: مشرقی افریقہ میں واقعہ ملک ایتھوپیا (حبشہ) کا کیلنڈر دنیا کے دیگر مروجہ کیلنڈروں کے برعکس ہے ان کے کیلنڈر میں سال کے 12 نہیں 13 مہینے ہوتے ہیں۔ایتھوپیا کے لوگ باقی دنیا سے 7 سال پیچھے ہیں، دنیا میں بھر سنہ 2021 چل رہا ہے لیکن افریقی ملک میں ابھی بھی 2014 ہے۔ افریقی ملک کا کیلنڈر …
افغانستان میں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوگا
افغان طالبان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرنسی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ افغان طالبان کا کہنا ہے ملک کی شناخت بہت اہم ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو وطن کے مادی اور روحانی مفادات کے خلاف ہو۔انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے افغانستان کے ڈالر روک رکھے …
ایران کی آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات پر نصب کیمروں کی مرمت کی اجازت
تہران:ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو اپنی جوہری تنصیبات پر نصب مانیٹرنگ کیمروں کی مرمت کی اجازت دے دی۔ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی سے ملاقات کے بعد انٹرنگ کیمروں کی مرمت کروانے پر اتفاق ہوا ہے۔عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تکنیکی ٹیم ایران …