افغانستان میں متوقع نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر قدم اٹھائیں گے، ترکی

Momin Masoodآس پاس, اردو خبریں

انقرہ۔20اگست:ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ افغانستان میں متوقع نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے میں ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر قدم اٹھائیں گے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں افغانستان کی صورتحال سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاوش اولو نے بتایا کہ افغانستان میں موجود تمام ترک …

گوادر ایکسپریس وے پر دھماکا، دو بچے جاں بحق

Momin Masoodاردو خبریں, پاکستان

گوادر_20اگست:گوادر ایکسپریس وے پر دھماکے کے نتیجے میں  دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔ بچے سڑک کے کنارےکھیل رہے تھے کہ دھماکا ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف سڑک سے گزرنے والی گاڑی تھی، جس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

طالبان افغانستان میں دوبارہ فتح یاب ہوں گے ،یہ طویل اور مہنگی جنگ لاحاصل ثابت ہوگی”، جنرل اشفاق پرویز کیانی کی پیشنگوئی کے حوالہ سے سابق امریکی عہدیدار ولی نصر کا انکشاف

Momin Masoodاردو خبریں, پاکستان

اسلام آباد۔20اگست:امریکہ کے 2013ء میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ ہال بروک کے اس وقت کے مشیر ولی نصر نے اپنی کتاب میں پیشنگوئی کی تھی کہ اس بات کا قومی امکان ہے کہ طالبان افغانستان میں دوبارہ فتح یاب ہوں گے اور یہ طویل اور مہنگی جنگ لاحاصل ثابت ہوگی۔ ولی نصر کے ان الفاظ کے تقریباً …

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر میں حکومتی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس

Momin Masoodاردو خبریں, پاکستان

اسلام آباد۔20اگست:آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے اقتصادی ترقی و روزگار کی فراہمی، غذائی تحفظ، سروس ڈیلیوری کی بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور قانون کی بالادستی کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر میں حکومتی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان علی امین …

افغانستان سے شہریوں اور انٹرنیشنل میڈیا کو انخلاءمیں سہولت فراہم کرنے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات، پی آئی اےاور پاکستانی سفارت خانہ کی عالمی میڈیا پر پذیرائی

Momin Masoodاردو خبریں, پاکستان

اسلام آباد۔20اگست:افغانستان سے شہریوں بالخصوص غیر ملکی اداروں اور انٹرنیشنل میڈیا کے لئے کام کرنے والے افراد کو انخلاءمیں سہولت فراہم کرنے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کی کاوشوں کو عالمی میڈیا پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستانی سفارت خانہ بدستور کام …

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول نے امریکی اور پاکستانی حکومتوں کے لیے مل کر کام کا موقع فراہم کیاہے، پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا امریکی جریدے کو انٹرویو

Momin Masoodاردو خبریں, پاکستان

اسلام آباد۔20اگست:امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول نے امریکا اور پاکستان کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ شکوک و شبہات کے ماحول کے بجائے مربوط انداز میں مل کر کام کریں۔ ممتاز امریکی میگزین’’فارن پالیسی‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین …

Afghanistan Previous Army Chief

افغان فوج کو لڑنے کا حکم ہی نہیں دیا گیا ، سابق آرمی چیف کا بہانہ 

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

اسلام آباد نیوز : افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے انکشاف کیا ہے کہ افغان فوج کو لڑنے کے احکامات ہی نہیں دیئے گئے تھے،کرپشن اور سیاسی مداخلت نے افغان فوج کو برباد کیا۔ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ شیر محمد کریمی نے بتایا کہ مسئلہ یہ …

پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید کو انکے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت  

Momin Masoodاردو خبریں, پاکستان

کراچی۔20اگست:پاک فضائیہ نے راشد منہاس شہید کو انکے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاکستان فضائیہ کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے بہادر سپوت، اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے کمسن ترین پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے 50 ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت …

U.S. Armed Forces medals for bravery ~ Internet Photo

امریکی فوجی کا تمغے واپس کرنے کا اعلان

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

عراق جنگ لڑنے والے ایک سابق امریکی فوجی نے کہا ہے کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا کوئی سراغ نہیں ملا، وہ سب جھوٹ تھا۔ امریکی فوجی نے اپنے تمام تمغے واپس لوٹانے کا اعلان بھی کیا۔اس سے پہلے 2012 میں بھی عراق جنگ کے خاتمے پر جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی ایک …

Flag of Afghanistan

جمہوریت نہیں شوریٰ اور شریعت – طالبان کا علان 

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

 طالبان گروپ کے ایک اہم ترین کمانڈروحیداللہ ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری طرز حکمرانی نہیں بلکہ شرعی نظام حکومت نافذ کیا جائے گا۔اہم ترین کمانڈر اور ممکنہ طور پر طالبان کی نئی حکومت میں اہم عہدے پر براجمان ہونے والے وحید اللہ ہاشمی کے مطابق افغانستان میں حکومت کے نفاذ کے لیے مشورے جاری ہیں اور ممکنہ …