اسلام آباد : افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بارے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سابق صدر اشرف غنی کے حوالہ سے کہا ہے کہ وہ لاپتہ ہو چکے ہیں ۔ اشرف غنی 15اگست کو اپنے ہیلی کاپٹر پر ڈالر لاد کر افغانستان نسے بھاگا تھا ، لیکن وہ کہا ںگیا اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا …
افغانستان میں ’’را‘‘ کے 50 ٹریننگ کیمپ ویران ہو گئے
اسلام آباد : کابل سمیت پورے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا افغان نیٹ ورک بھی تتر بتر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے مختلف شہروں میں ’’را‘‘ نے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لیے پچاس سے زائد کیمپ قائم کر رکھے تھے جن میں …
بچوں کو مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت مل گئی
کورونا وائرس کے پیش نظر عائد کی گئی مسجد نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر پابندی کو ڈیڑھ سال بعد ختم کردیا گیا۔مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سعودی حکومت کی جانب سے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے بچوں کو تقریباً ڈیڑھ سال بعد مسجد میں داخلے …
بھارت طالبان دشمنوں کا میزبان بن گیا
اسلام آباد: بھارت نے طالبان دشمنوں کی میزبانی شروع کردی ہے۔ طالبان مخالف جنگجو ملیشیا کمانڈرز، سابق کٹھ پتلی حکومت کے افسران، امریکہ کیلئے کام کرنے والے مترجمین، اراکین پارلیمان اور بد عنوان سیاست دانوں کے لئے بھارتی ورزات داخلہ نے اسپیشل ڈیجیٹل ویزا جاری کردیئے ہیں۔ تاکہ کسی بھی کمرشل فلائٹس کی مدد سے بھارت کے دوست نئی دہلی پہنچ …
خواتین اور میڈیا کی آزادی سے متعلق افغان طالبان کا پالیسی بیان
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کے حقوق اور میڈیا کی آزاد ی سے متعلق اپنی پالیسی کا اعلان کردیا۔ کابل میں پریس کانفرنس کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں میڈیا آزاد ہے اور تمام ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے دوران گفتگو میڈیا سے متعلق 3 تجاویز یا پالیسی حدود جاری …
جسٹن ٹروڈو کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی افغان حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے منتخب جمہوری حکومت کو طاقت کے زور سے ہٹایا ہے۔
افغان سفارتخانے کا انٹر پول سے اشرف غنی کی گرفتاری کا مطالبہ
افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تاجکستان میں افغان سفارت خانے نے انٹر پول سے سابق افغان صدر اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجکستان میں افغان سفارت خانے نےانٹر پول سے اشرف غنی،حمد اللہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان میڈیا …
خواتین کیلئے برقع نہیں حجاب لازم ہوگا، افغان طالبان
افغان طالبان کی جانب سے حکومت سنبھالتے ہی خواتین کے پردے سے متعلق نئی پالیسیز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں خواتین کا برقع پہننا ضروری نہیں جبکہ حجاب اوڑھنا (سر ڈھانپنا) لازمی قرار دیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز افغان طالبان کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں خواتین سے متعلق …
دنیا: کورونا وائرس سے اموات 43 لاکھ 95 ہزار سے متجاوز
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار 514 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 43 لاکھ 95 ہزار 97 ہو گئیں۔ کورونا …
شہری ہتھیار، گولہ بارود حوالے کر دیں: طالبان
ایک طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو ہتھیار، گولہ بارود مختار طالبان ارکان کے حوالے کرنے ہوں گے۔ یہ بات طالبان عہدے دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کے رہنما منظر عام پر آئیں گے، دنیا ہمارے رہنماؤں کو بتدریج دیکھے گی، کوئی راز داری …