کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں ہفتے آئی فون صارفین کو درپیش مسائل کے حل سمیت متعدد سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا حامل آئی او ایس کا تازہ ترین ورژن 17.1.1 متعارف کرادیا۔ اپ ڈیٹ کے بعد متعدد صارفین نے آئی او ایس کے نئے ورژن کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ ان کی ڈیوائس کی بیٹری کو …
واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی میں اضافے کے لیے نیا فیچر
کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی پر ایک اور جہت کا اضافہ کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ فیچر دوران واٹس ایپ کال صارفین کے آئی پی ایڈریس کی حفاظت کرتے ہوئے ان کی لوکیشن کو افشا ہونے سے روکے گا۔ اس فیچر کے تحت صارفین کی تمام کالز کا براہ …
ایموجیز کا استعمال آپ کا پاسورڈ ناقابلِ تسخیر بنا سکتا ہے
ماسکو: انٹرنیٹ کی دنیا میں جب بھی کسی جگہ اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے تو سروس کی جانب سے مضبوط (جس کو مشکل سے کھولا جاسکے) پاسورڈ بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ایسے پاسورڈ میں عموماً ایک نمبر، کوئی نشان یا بڑا حرف شامل ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہیکرز اس کو کھولنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ٹیک ماہرین …
واٹس ایپ : تاریخ کے حساب سے میسج ڈھونڈنے کا فیچر آزمائش کے لیے پیش
کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا ورژن میں تاریخ کے حساب سے میسج ڈھونڈنے کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مخصوص تاریخ پر بھیجا گیا میسج باآسانی ڈھونڈ سکیں گے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے ایک اسکرین شاٹ میں دیکھا جا …
موسمیاتی تغیر کو کم کرنے کا اقدام گلوبل وارمنگ بڑھا رہا ہے، تحقیق
موسمیاتی تغیر کو کم کرنے کا اقدام گلوبل وارمنگ بڑھا رہا ہے، تحقیق موسمیاتی سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تغیر کو کم کرنے کے لیے کی جانے والی گزشتہ کوشش کے سبب گلوبل وارمنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مشہور موسمیاتی سائنس دان جیمز ہینسن کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جہازوں …
یوٹیوب پریمیئم فیملی پلین کی قیمتوں میں 30 فی صد تک اضافہ
کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی پلس اور ڈزنی پلس کے بعد اپنی پریمیئم سروس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔ کمپنی کی جانب سے برطانیہ میں یوٹیوب پریمیئم فیملی پلین کی قیمت 17.99 پاؤنڈز سے بڑھا کر 19.99 پاؤنڈز جبکہ امریکا اور کینیڈا میں قیمتوں میں 30 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ …
واٹس ایپ کا جلد ہی متبادل پروفائل تصویر کا فیچر متعارف
کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے بعد صارفین اپنی پروفائل پر متبادل تصاویر لگا سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو بہتر کرنا ہے۔ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق متبادل تصاویر چننے کا آپشن …
صارفین اے آئی دوستوں کا انتخاب کر تے ہوئے ان سے گفتگو کر سکیں گے؛ انسٹاگرام
کیلیفورنیا: میٹا کا ذیلی فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گفتگو کرنے کے لیے اے آئی دوست بنا سکیں گے۔ انسٹاگرام کی جانب سے ایسے فیچر کے متعلق آگاہ کیا جانا یہ بتاتا ہے کہ میٹا اپنے صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت کے متعدد فیچر پر کام …
انسٹاگرام آئی فون صارفین کی بیٹری کے لیے سب سے مضر ایپ قرار
اسمارٹ فون صارفین کے لیے بیٹری کا تیزی سے ختم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے۔ ماہرین کی جانب سے ایک ایسی مشہور ایپ کی نشان دہی کی گئی ہے جس سے جان چھڑاتے ہوئے بیٹری کی صحت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ویمنز ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام آئی فون صارفین …
ماسٹر کارڈ اور یورو نیٹ پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری
کراچی: ماسٹر کارڈ نے محفوظ الیکٹرانک مالیاتی لین دین کے طریقہ کار کے انڈسٹری لیڈر یورو نیٹ کے ساتھ پاکستان میں کارڈ کے بطور خدمات (CaaS) اور بینک کے بطور فن ٹیک (BaaF) سلوشنز کیلیے اسٹرٹیجک شراکت داری کرلی۔ اس شراکتداری کے تحت دونوں ادارے مالیاتی اداروں اور فن ٹیکس کو توسیعی پذیری اور تیزی کے ساتھ مارکیٹ میں آسانی …