سئیول: شمالی کوریا کا جاسوس سٹیلائٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پہلا فوجی جاسوس سٹیلائٹ لانچ کرنے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔ سٹیلائٹ لانچ کے فوری بعد سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا جس کا کچھ ملبہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کا جاسوس سٹیلائٹ لانچ کرنے …
چینی خلائی جہاز شین زو سویلین سائنسدان کو لیکر روانہ
چین کا خلائی جہاز شین زو روانہ ہو گیا، اس مشن کی خاص بات اس میں سوار ایک سویلین سائنسدان ہیں۔ یونیورسٹی پروفیسر خلاء میں جانے والے پہلے چینی شہری ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق چین کا خلائی جہاز شین زو 16 تیانگونگ خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہوا ہے۔ خلائی جہاز شین زو میں 3 چینی خلاء باز …
سونے سے قبل سوشل میڈیا پوسٹ آپکی نیند خراب کرسکتی ہے
شمالی کیرولائنا: رات کو دیر سے چائے یا کافی پینا اور بیچ رات میں کھانا کھانا نیند نہ آنے کی وجوہات کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق ایک چیز ایسی بھی جو ہماری راتوں کی نیند کو خراب کرسکتی ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سونے سے قبل سوشل میڈیا پر …
یوٹیوب کا اسٹوری فیچر ختم کرنے کا اعلان
یوٹیوب کا اسٹوری فیچر ختم کرنے کا اعلان امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے لانچ کے 6 سال بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے اسٹوریز اپلوڈ کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سپورٹ پیج میں اعلان کرتے ہوئے گوگل نے آگاہ کیا کہ سٹوریز فیچر کو دیگر آپشنز جیسے کمیونٹی پوسٹس، شارٹس، لائیو وغیرہ کو ترجیح …
چین آخرکار اپنا مسافر طیارہ تیار کرنے میں کامیاب
چین آخرکار اپنا مسافر طیارہ تیار کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو کہ لڑاکا طیارے بنانے، سیٹلائیٹس خلامیں چھوڑنے اور بہترین برقی مصنوعات بنانے والا ملک چین آج تک اپنا مسافر طیارہ بنانے میں ناکام رہا تھا اور آخرکار اب اس میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ درحقیقت چین نے دسمبر 2022 میں ہی مقامی …
ٹک ٹاک کا مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ ’ٹاکو‘ کو ایپلی کیشن کے اندر ہی متعارف
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے بھی گوگل اور دیگر کمپنیوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپنی ایپلی کیشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ ’ٹاکو‘ کو متعارف کرادیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹک ٹاک نے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ ’ٹاکو‘ کو ایپلی کیشن کے اندر ہی متعارف کرایا ہے، جسے ابتدائی …
ایڈوبی فوٹوشاپ نے اپنا پہلا جنریٹوو اے آئی ٹول پیش کردیا
برکلے، کیلیفورنیا: تصاویر کی ایڈیٹنگ کرنے والے دنیا کے مشہور سافٹ ویئر، ایڈوبی فوٹوشاپ نے اپنا پہلا جنریٹوو اے آئی ٹول پیش کردیا ہے جو تخلیق کاروں کے گھنٹوں بچاکر ان کی تصاویر میں چار چاند لگاسکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلی جنس یا اے آئی) کی بدولت ٹیکسٹ لکھنے سے فوری طور تصویر یا اس کے کسی ایک پہلو …
واٹس ایپ کا اسٹیکر ساز ٹول آزمائش کے لیے پیش
لندن: میٹا کمپنی کی مشہورایپ فیس بک پر آپ نے کئی مرتبہ اسٹیکر استعمال کئے ہوں گے لیکن اب توقع ہے کہ بہت جلد یہ سہولت واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہوسکتی ہے۔ فی الحال اسے آئی او ایس کے بی ٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایک اسٹیکر ٹول ہے جو براہِ …
پاکستان میں جلد پہلی آن لائن فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز
پاکستان میں جلد پہلی آن لائن فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز ہونے والا ہے جس سے لوگ اندرون ملک کہیں بھی کم وقت میں پہنچ سکیں گے۔ اس جدید سہولت کا آغاز ایک نجی کمپنی’اسکائی وِنگز‘ نے ایک غیر ملکی سرمایہ کار کے تعاون سے کراچی میں کیا ہے اور یہ سہولت اگلے دو ہفتوں میں عوام کے لیے دستیاب …
ٹوئٹر کا وائس میسیج کا فیچرمتعارف، ایک منٹ 30 سیکنڈ کا وائس میسیج بھیجنا ممکن
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے مخصوص ممالک میں وائس میسیج کا فیچر متعارف کرائے جانے کے دو سال بعد اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا۔ ٹوئٹر پر ابتدائی طور پر برازیل اور جاپان میں 2020 کے اختتام پر وائس میسیج کا فیچر پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد فروری 2021 میں اسے بھارت میں …