سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ’پکچر ٹو پکچر‘ فیچر جلد متعارف کرا دیا، جس کے تحت وہ ویڈیو کال کے دوران بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر اینڈرائیڈ پر تو دستیاب تھا تاہم آئی او ایس صارفین اس سے محروم تھے، …
صرف ٹوئٹر بلیو صارفین ٹو-فیکٹر اتھینٹیکشین میتھڈ کے تحت پیغام رسانی کے اہل ہوں گے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ صرف ان صارفین کو اپنے اکاؤنٹس محفوظ کرنے کے لیے ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن (ٹو ایف اے) کے طور پر پیغام رسانی کی اجازت دی جائے گی جو صرف ادائیگی کریں گے۔ ٹوئٹر نے بیان میں کہا کہ 20 مارچ کے بعد صرف ٹوئٹر بلیو صارفین اپنی ٹو-فیکٹر اتھینٹیکشین میتھڈ کے …
انسٹاگرام نے براڈ کاسٹ چینلز نامی فیچر متعارف کرادیا
کیلیفورنیا: میٹا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکر برگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر’براڈ کاسٹ چینلز‘ نامی فیچر متعارف کرادیا۔ فیچر متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی سربراہ میٹا نے ’میٹا چینل‘ بھی متعارف کرایا ہے۔ براڈ کاسٹ چینلز ’ون-ٹو-مینی(ایک ذریعے سے کئی تک)‘ پیغام رسانی کا ایک ایسا فیچر ہے جس کی مدد سے تخلیق کار …
ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیے
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دہلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر بند کرتے ہوئے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے دفاتر کو بند کرنے کے فیصلے کو اخراجات میں کمی …
اے آئی ٹیکنالوجی کی بلا روک ٹوک تیاری انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے: ایلون مسک
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دے دیا۔ دبئی میں ایک ایونٹ سے آن لائن خطاب کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی سے ثابت ہوتا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ایڈوانس …
ایلون مسک نے اپنے نئے اقدام سے ٹوئٹر کے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا
واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد سے مسلسل تنازعات کے شکار ایلون مسک نے اپنے نئے اقدام سے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے دوسرے نمبر پر براجمان ایلون مسک جو نامور امریکی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی ہیں اور حال ہی میں …
سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فونز کی طلب میں اضافہ
میساچوسیٹس: قوتِ خرید میں کمی اور بے وقعت ٹیکنالوجی والے نئے فیچرز کے سبب لوگ ایسے سیکنڈ ہینڈ فونز خریدنے کی جانب راغب ہو رہے ہیں جن کی قیمت نئے فونز سے کم از کم 300 ڈالرز (80000 روپے) کم ہوتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ برس 28 کروڑ 30 لاکھ سیکنڈ ہینڈ فون فروخت ہوئے۔ …
مقبوضہ کشمیر میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم ذخائر دریافت
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ریئسی میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ ریئسی میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے، یہ دھات الیکٹرانک گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والے اہم اجزا میں سے ایک ہے۔ بھارتی حکومت نے کہا کہ مقبوضہ …
ایلون مسک کی چند حیران کن پیشگوئیاں
ایلون مسک کی چند حیران کن پیشگوئیاں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اپنے حیرت انگیز منصوبوں اور بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ مگر انہوں نے گزرے برسوں میں مستقبل کے بارے میں متعدد پیشگوئیاں بھی کی ہیں جن میں سے کچھ تو حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں جبکہ کچھ وقت کی دھول میں گم …
زمین کی گہرائیوں میں ایک نئی پرت دریافت
آسٹن: سائنس دانوں نے سطح زمین سے 161 کلو میٹر نیچے ایک نئی تہہ دریافت کی ہے جس سے سیارے کا تقریباً 44 فی صد حصہ ڈھکا ہوا ہے۔ پگھلی ہوئی چٹانوں کا یہ خطہ، جس کے متعلق پہلے کچھ معلوم نہیں تھا، ایستھینواسفیئر کا حصہ ہے جو ٹیکٹونک پلیٹوں کے نیچے اور مینٹل کے اوپری حصے میں موجود ہے۔ …