شائیین: امریکی ریاست وائیومنگ اپنی تیل اور گیس کی انڈسٹری کا استحکام یقینی بنانے کے لیے نئی برقی گاڑیوں کی فروخت پر 2035 تک پابندی عائد کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے جارہی ہے۔ وائیومنگ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیاہے جب نیو یارک، کیلیفورنیا اور اوریگن سمیت متعدد ریاستیں موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے …
نووا کمپنی نے ایئربڈز کو کانوں کے بُندوں میں سمو دیا
ہیمبرگ: جرمنی کی ایک کمپنی نے خواتین کے لیے نئے فیشن کے تحت ایئربڈز کو کانوں کے بُندوں میں سمو دیا ہے۔ اگرچہ یہ بہت مہنگے ہیں لیکن ایئربڈز اب آپ کے چہرے کا حسن بڑھا سکتے ہیں۔ نووا کمپنی کے مطابق ایئربڈز سونے، چاندی اور سچے موتی کی صورت میں دستیاب ہیں اور ان کے ساتھ چارجنگ کیس بھی …
کِلر وہیل میں ’فار ایور کیمیکلز‘ کی بڑی مقدار میں موجودگی کا انکشاف
برٹش کولمبیا: ایک تحقیق میں معدومیت کے خطرت دوچار کِلر وہیل کے جسموں میں ’فار ایور کیمیکلز‘ کے بڑی مقدار میں پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے محققین کے مطابق جن وہیل کا مطالعہ کیا گیا ان میں 4-نونِل فِنول(4 این پی) کیمیکل پایا گیا ۔4 این پی کیمیکل اکثر ٹِشو اور کاغذ بنانے …
چین میں لامحدود وقت تک ہوا میں رہنے والے لیزرڈرون کا تجربہ کامیاب
چین میں لامحدود وقت تک ہوا میں رہنے والے لیزرڈرون کا تجربہ کامیاب بیجنگ: چینی انجینیئروں نےڈرون ٹیکنالوجی میں ایک حیرت انگیز خاصیت پیدا کی ہے کہ وہ زمین سے پھینکی گئی لیزر سے توانائی بناکر کئی ہفتے بلکہ کئی ماہ تک زمین پر اترے بغیر ہوا میں سفر کرسکتے ہیں۔ چیان یانگ میں واقع نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنکل کالج …
پارلیمنٹ ہاؤس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے داخلے پر پابندی عائد
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’یہ فیصلہ گزشتہ برس 23 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر کچھ غیر مجاز یوٹیوبرز/سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے ارکان …
ڈپریشن دور کرنے والا دنیا کا پہلا مائیکرو پیوند ایجاد
نیویارک: مشہور ٹیکنالوجی انٹرپرونیئر میرون گریبیز اور ان کی ٹیم نے دنیا بھر میں ڈپریشن سے متاثرہ کروڑوں افراد نے ایک امپلانٹ (پیوند) بنایا ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی ایجاد ہے۔ اسے کھال کے نیچے رکھا جاسکتا ہے جو وقت پڑنے پر سرگرم ہوکر یاسیت کو دور کرتا ہے۔ اسے ’ڈپریشن دور کرنے والی ڈجیٹل گولی‘ کا نام دیا …
ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے پاکستانی طالبعلموں کیلیے وظائف کا اعلان
اسلام آباد: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے 18000 پاکستانی طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک منعقدہ تقریب کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اسٹارٹ اپ ایڈکاسا کی بنائی گئی ایپ پر طلباوطالبات کی درس و تدریس پر مبنی #ExamReady مہم …
برطانیہ کا پہلا خلائی مشن ناکامی کا شکار
برطانیہ کے پہلے تاریخی خلائی مشن کو لانچ کے دوران ناکامی کا سامنا ہوا اور سیٹلائیٹس لے جانے والا راکٹ کہیں گم ہوگیا۔ برطانیہ کے علاقے کورن وال کی اسپیس پورٹ سے اسٹارٹ می اپ خلائی مشن کو کاسمک گرل نامی بوئنگ 747 طیارے سے روانہ کیا گیا۔ آئرلینڈ کے شمالی ساحلی علاقے میں طیارے نے کامیابی سے لانچر ون …
جدید ترین نظام سے آراستہ اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار
سوئیڈن میں انجینئرز نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار کر لی۔ سی ایٹ (C8) نامی کشتی 20 ناٹس کی رفتار سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک سفر کر سکتی ہے، 16 ناٹس کی رفتار پر پہنچنتے ہی کشتی کے ہائیڈرو فوائلز فعال ہو جاتے ہیں اور یہ پانی سے اوپر اُٹھ جاتی ہے اور کشتی 30 …
امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی
امریکی ایوان نمائندگان میں مشہور چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے زیر نگرانی استعمال ہونے والی تمام الیکٹرونک ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی پابندی لگادی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کو موصول ہونے والے نوٹس میں ارکان سے درخواست کی گئی ہے کہ جس …