سان فرانسسکو: مائیکروسوفٹ نے اپنے بنگ سرچ انجن میں نیا خون دوڑانے کےلیے تیزی سے مشہور ہوتی ہوئی مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلیکیشن چیٹ جی پی ٹی کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح بنگ سرچ انجن میں آواز سے تلاش کی نہ صرف بڑھے گی بلکہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)کے شعبےمیں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے بھی …
فیس بک نے 9 سال بعد چیٹنگ فیچر میسینجر کو پھر سے اپنا حصہ بنا لیا
سوشل ویب سائٹ فیس بک نے 9 سال بعد چیٹنگ فیچر میسینجر کو پھر سے اپنا حصہ بنا لیا، اب صارفین میسینجر ایپلی کیشن کے بغیر ہی فیس بک پر چیٹنگ کر سکیں گے۔ میسینجر کی الگ ایپلی کیشن کو 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ اسے میسینجنگ ایپلی کیشن کے طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔ میسینجر کو …
وائی فائی کے ذریعے دیوار کے پار دیکھنے کا کامیاب تجربہ
اونٹاریو: جامعہ واٹرلو کے ماہرین نے وائی فائی استعمال کرتے ہوئے دیوار کے آرپار دیکھنے والا ایک نظام بنایا ہے اور اس پر لگائے جانے والے اضافی ہارڈویئر کی قیمت صرف 20 ڈالر ہے۔ اسے وائی پیپ (وائی تاکا جھانکی) کا نام دیا گیا ہے جسے جامعہ کے سائنسداں علی عابدی کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ وائی پیپ نامی …
ٹوئٹر پر متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئتر کے مالک ایلون مسک نے سال 2023 کے موقع پر صارفین کو بتایا کہ جلد ہی پلیٹ فارم پر مواد کی تلاش کو بہتر بنانے سمیت پروفائل کی تصویر کو بہتر انداز میں رکھنے سمیت متعدد فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں ٹوئٹر پر ’ویو‘ فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا، جس …
اینڈرائیڈ فون میں موجود اس نقص سے صارفین کی باتیں سنی جاسکتی ہیں
اینڈرائیڈ فون میں موجود اس نقص سے صارفین کی باتیں سنی جاسکتی ہیں ٹیکساس: محققین کی ایک ٹیم نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک نقص دریافت کیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز صارفین کی فون کالز سن سکتے ہیں۔ پانچ امریکی یونیورسٹیوں کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے بنائے جانے والے ’ایئر اسپائی‘ نامی میلویئر کو موبائل ڈیوائس کے …
شمالی کوریا کا 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ
شمالی کوریا نے جاپان کی ساحلی حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے تین میزائل فائر کئے گئے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے …
چین کا جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مقابلے پر ٹیلی اسکوپ بنانے کا منصوبہ
بیجنگ: چین نے امریکا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مقابلے پر ایشیاء میں سب سے بڑی آپٹیکل ٹیلی اسکوپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی کے اس منصوبے میں 2024 تک ایک ایسی زمینی ٹیلی اسکوپ تعمیر کی جائے گی جو 19.7 فِٹ تک پھیلی ہوئی ہوگی اور 2030 تک یہ وسعت بڑھ کر 26.2 …
گوگل میپس کا وہ فیچر جو لوگوں کے تحفظ کیلئے بہت اہم ثابت ہوسکتا ہے
گوگل میپس کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں اور اس میں ایک فیچر آپ کے یا دوستوں یا رشتے داروں کے تحفظ کے لیے بہت اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ گوگل میپس میں لائیو لوکیشن ٹریکنگ کو استعمال کرکے آپ رشتے داروں کے بحفاظت منزل پر پہنچنے یا کسی جگہ ملنے کو یقینی بناسکتے ہیں۔ یہ واٹس ایپ …
سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، فروخت کیلئے دستیاب
ٹوئٹر پر 40 ملین فالورز رکھنے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا جو ہیکرز کی جانب سے فروخت کے لیے بھی دستیاب ہے۔ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے ایلون مسک کو بھی دھمکی دے دی کہ اگر شرائط پوری نہ ہوئیں تو …
فیس بک سے اب تمام پاکستانی صارفین کیسے پیسے کما سکتے ہیں؟
فیس بک سے اب تمام پاکستانی صارفین کیسے پیسے کما سکتے ہیں؟ اگر آپ فیس بک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اب تمام صارفین کے لیے یہ موقع دستیاب ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران فیس بک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے اس حوالے سے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ پاکستان میں میٹا مونوٹائزیشن کے اجرا کیلئے …