امریکی سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے منگل کو تقریباً 4 بلین ڈالرز کے حصص فروخت کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کے سلسلے میں پہلی ہی 15.5 بلین ڈالرز کے حصص فروخت کرچکے ہیں اور اب انہوں نے 3.9 بلین ڈالرز کے حصص مزید فروخت کئے …
آتش فشانی راکھ نے بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
لندن: ماہرین نے انسانی معلومہ تاریخ میں کسی بھی آتش فشاں پہاڑ سے راکھ اور گرم گردوغبار کا بلند ترین اخراج دیکھا ہے جو ریکارڈ 57 کلومیٹر تک پہنچا تھا۔ اب سائنسی طور پر اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کا پورا نام ’ہونگا ٹونگا ہونگا اپائی‘ ہے جو بحرالکاہل میں زیرآب ایک زندہ آتش فشاں پہاڑ ہے۔ اس کے …
ایلون مسک کی ملکیت میں جاتے ہی ٹوئٹر کا نیا ریکارڈ
ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کو استعمال کرنے کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ دعویٰ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر کا استعمال تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ درحقیقت ایلون مسک نے تو اس خدشے کا اظہار کیا کہ اتنے زیادہ …
ٹوئٹر میں بلیو ٹک سبسکرپشن سروس متعارف کرانے کا سلسلہ شروع
اگر آپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک چاہتے ہیں تو اب طویل فارم بھرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ایسا ماہانہ فیس سے ممکن ہونے والا ہے۔ ٹوئٹر صارفین بہت جلد اپنے اکاؤنٹس کو 8 ڈالرز (1700 پاکستانی روپے سے زائد) ماہانہ کی ادائیگی کرکے ویری فائی کراسکیں گے۔ اس سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے …
ایران کا سیٹلائٹ لے جانے والے ’قائم 100‘ اسپیس لانچر کا کامیاب تجربہ
ایران نے سیٹلائٹ لے جانے والے ’قائم 100‘ اسپیس لانچر کا کامیاب تجربہ کرلیا، یہ اسپیس لانچر 80 کلو گرام وزنی سیٹلائٹس مدار میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تین مرحلوں والے قائم 100 اسپیس لانچر کے پہلے مرحلے کی تجرباتی پرواز کی گئی ہے۔ ایران کا یوکرین حملے سے قبل روس کو ڈرون فراہم …
برطانوی اور یورپی صارفین کے ڈیٹا تک ٹِک ٹاک ملازمین کی رسائی کا انکشاف
بیجنگ: مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی کا چین میں موجود اسٹاف برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سوشل ویڈیو ایپ نے اس امر کو تازہ ترین پرائیویسی پالیسی کا حصہ قرار دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ چین …
واٹس ایپ میں کمیونٹیز فیچر متعارف
فیس بک گروپس سے ملتا جلتا فیچر کمیونٹیز اب واٹس ایپ صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر پر اپریل 2022 سے کام کیا جارہا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیلیگرام گروپس کو ٹکر دینا ہے اور اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔ کمیونٹیز میں واٹس ایپ گروپس کے مختلف فیچرز …
واٹس ایپ کا وہ نیا فیچر دستیاب جس کا انتظار سب کو تھا
آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ میٹا کے زیرملکیت میسنجر میں صارف کا آن لائن اسٹیٹس سب کے سامنے ہوتا ہے۔ مگر صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر پر …
ایلون مسک نے’بھروسہ مند‘ ملازمین کو ٹوئٹر میں کام کا اختیار دے دیا
ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹر اور چیف ایلون مسک نے اپنی دوسری کمپنیوں کے بھروسہ مند ملازمین کو ٹوئٹر کے لیے کام کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے 50 ملازمین ٹوئٹر کے لیے کام کریں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین میں سے 2 …
یوٹیوب میں اب اسٹریمنگ سروسز کی فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھنا ممکن
یوٹیوب میں اسٹریمنگ سروسز کی آمد ہورہی ہے اور کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر پرائم ٹائم چینلز متعارف کرایا گیا ہے، جس سے 30 سروسز کے شوز اور فلموں کو گوگل کی زیرملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس میں دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔ یوٹیوب کی جانب سے اپنے پلیٹ فارم کو اسٹریمنگ سروسز کی مارکیٹ کے لیے بہترین ذریعہ قرار …