ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سعودی شہزادہ الولید بن طلال ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی میں سعودی شیئرز کی مالیت 1.89بلین ڈالرز ہے۔ اس حوالے سے سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے ٹوئٹر پر اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔ جنوری 2022 تک کے اعداد وشمار کے مطابق …
ٹوئٹر کے ویری فائیڈ اکاؤنٹ والے صارفین اب فیس ادا کریں گے: رپورٹ
ٹوئٹر کے ویری فائیڈ یعنی بلیو ٹک رکھنے والے صارفین کو اب اس مد میں فیس ادا کرنا ہوگی۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اہم تبدیلیاں شروع کردی ہیں جس میں انہوں نے صارفین کے ویری فکیشن کے طریقہ کار کو مکمل طور پر جانچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ س حوالے سے ایلون مسک نے اپنی …
ایلون مسک کو برطرف ٹوئٹر ایگزیکٹوز کو کتنی رقم ادا کرنی پڑے گی؟
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی جانب سے برطرف کیے جانے کے بعد ٹوئٹر ایگزیکٹوز خالی ہاتھ کمپنی چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 3 ٹوئٹر ایگزیکٹوز جنہیں ایلون مسک نے جمعرات کو برطرف کیا وہ کمپنی سے تقریباً 187 ملین ڈالرز وصول کرنے کے بعد کمپنی چھوڑیں …
ایپل نے سیٹلائٹ کمیونی کیشن آلات پر کام شروع کردیا
سان فرانسسکو: ایپل کمپنی نے سیٹلائٹ کمیونکیشن میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اسمارٹ فون کے لیے پیٹنٹ حاصل کرلی ہے جس کےتحت وہ عام سیل فون نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ سیٹلائٹ فون سےبھی جڑسکیں گے۔ ٹیکنالوجی کےبعض تجزیہ نگاروں کےمطابق ایپل کمپنی نے سات اکتوبرکو ایک حقِ ملکیت (پیٹنٹ) حاصل کیا ہے جس میں غیرارضی مواصلات کو …
ٹک ٹاک کا فیملی پیئرنگ کے نام سے ایک اہم فیچر متعارف کروایا
ٹک ٹاک نے تحفظ کے حوالے سے حقیقی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیملی پیئرنگ کے نام سے ایک اہم فیچر متعارف کروایا ہے۔ یہ فیچر والدین کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے قابل بناتا ہے اور اِس طرح اُن کا آن لائن تحفظ یقینی بناتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کے آن لائن تحفظ کے بارے میں بھی …
پاسپورٹ فیس ادائیگی کیلیے آن لائن سہولت متعارف
کراچی: پاسپورٹ حصول کے خواہش مند شہریوں کی فیس ادائیگی کے لیے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ شہری بذریعہ موبائل ایپ اورویب پورٹل اگلے ماہ سے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے،پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے …
یوٹیوب ایپ میں نئے فیچرز پنچ ٹو زوم کا اضافہ
یوٹیوب ایپ کا استعمال اب پہلے سے زیادہ بہتر محسوس ہوگا کیونکہ کمپنی نے اس میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب صارفین اپنی ویڈیوز کو زوم کرسکیں گے۔ پنچ ٹو زوم نامی فیچر سے ویڈیوز میں زوم ان کرنا ممکن ہوجائے گا۔ یہ فیچر سب سے …
واٹس ایپ سروس پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ڈاؤن
کیلی فورنیا: پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروس معطل ہوگئی۔ سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں۔ صارفین کی جانب سے واٹس ایپ نہ چلنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ …
اِنسٹاگرام کا صارفین کی آن لائن سیکیورٹی مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
جو صارفین کو بد تمیزی اور ٹرال کرنے والے افراد کو بلاک کرنے میں مدد کرے گا۔ میٹا کی ذیلی کمپنی کا کہنا تھا کہ اب انسٹاگرام صارفین کسی بھی شخص کے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کے قابل ہوں گے۔ انسٹا گرام کی جانب سے گزشتہ برس متعارف کرائے جانے والے فیچر کو مزید وسیع کیا گیا ہے۔ پہلے اس …
بغیر اجازت صارفین کی معلومات کا استعمال، گوگل کے خلاف مقدمہ درج
ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس نے گوگل کے خلاف بغیر اجازت بائیو میٹرک ڈیٹا استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی 2015 سے مالی مفاد کے لیے ٹیکساس کے لاکھوں عوام کا ڈیٹا استعمال کررہی تھی۔ ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل نے چہرے اور …