کیا آپ یقین کریں گے کہ آپ کی ناک درجنوں امراض سے متاثر ہونے کا اشارہ دے سکتی ہے۔ جی ہاں واقعی اگر آپ کے سونگھنے کی صلاحیت کو مسائل کا سامنا ہے تو یہ کم از کم 139 مختلف امراض کی ابتدائی نشانی ہوسکتی ہے۔ یعنی سونگھنے کی صلاحیت متاثر ہونے سے صرف خوشبو یا بدبو سونگھنا ہی ناممکن …
اسلام آباد: چکن گونیا کا پہلا تصدیق شدہ کیس رپورٹ
اسلام آباد میں چکن گونیا کا پہلا تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہو گیا۔ پمز انفیکشس ڈیزیز ڈیپارٹمنٹ نے پمز اسپتال میں زیرِ علاج ترلائی کی خاتون میں چکن گونیا کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹر نسیم اختر کا کہنا ہے کہ مریضہ کا بلڈ سیمپل قومی ادارۂ صحت بھیجا گیا جہاں خاتون میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی۔ ماہرین نے کہا …
اسموگ کی صورتحال انتہائی خطرناک، پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسموگ کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دی کہ اسموگ کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تمام ارکان اسمبلی اس عوامی مسئلے پر اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اجلاس …
سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ
سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک سندھ میں ملیریا کے 2 لاکھ 49 ہزار 151 کیسز سامنے آئے۔ کراچی سے ملیریا کے 1 ہزار 976 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ ضلع ملیر سے 1 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق کراچی …
ادھیڑ عمری میں غیر معیاری نیند دماغی صحت کیلئے نقصان دہ قرار
نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اگر آپ کی عمر 40 یا 50 کی دہائی میں ہے اور آپ کو سونے میں دشواری کا سامنا ہے تو یہ آپ کی عمر کے ساتھ دماغی صحت کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے مطالعے کے سرکردہ مصنف کلیمینس کیویلس کا کہنا تھا کہ ہمارا …
لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت، آنکھ ،ناک اور گلے کی بیماریاں میں اضافہ
لاہور میں آلودگی میں اضافے کے باعث آنکھ ،ناک اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔ طبی ماہرین نے لاہور کے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زیادہ پیئیں اور چہرے کو بار بار دھوئیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ …
مصنوعی مٹھاس سے ڈپریشن ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں؛ ماہرین
برطانوی ماہرین کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کی مدد سے کی جانے والی بڑی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ میٹھا کھانے اور خصوصی طور پر مصنوعی مٹھاس پر مبنی غذائیں کھانے سے نہ صرف ذیابیطس بلکہ ڈپریشن ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ طبی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے …
پاکستان میں روزانہ 1,000 افراد فالج کا شکار ہو رہے ہیں؛ طبی ماہرین
طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں روزانہ 1,000 افراد فالج کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ یومیہ 400 افراد اس مرض کے باعث جاں سے جاتے ہیں۔ ماہرین نے حکومت سے درخواست کی کہ بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور فالج کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں اور فالج کے علاج کے مراکز میں اضافہ کیا جائے۔ فاؤنڈیشن …
ملک میں پولیو وائرس کا 40 واں کیس رپورٹ
رواں سال ملک میں پولیو وائرس کا 40 واں کیس رپورٹ ہوگیا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق پولیو وائرس کا یہ کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔ پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال ملک کے مختلف شہروں سے سامنے آنے والے پولیو کیس 40 ہوگئے ہیں۔ …
لاہور: فضا میں آلودگی مزید بڑھ گئی ، صحت سے متعلق خطرات میں بھی اضافہ
لاہور کی فضا میں آلودگی مزید بڑھ گئی جس سے صحت سے متعلق خطرات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 419 تک پہنچ گیا ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے۔ فضائی آلودگی بڑھنے سے حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب …