برطانوی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی طویل اور جامع تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یومیہ 50 سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں جان لیوا ثابت ہونے والے امراض قلب کم ہونے کے امکانات نمایاں کم ہوجاتے ہیں۔ طبی جریدے (Atherosclerosis) میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد پر تحقیق کی اور ساڑھے …
صدرِ مملکت کا ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم ’ذہنی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے‘ کے عنوان سے عالمی دن منا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کےمطابق پاکستان میں 24 فیصد لوگ ذہنی …
گہری نیند میں اضافہ قلبی نظام کے لیے فائدہ مند؛ طبی تحقیق
زیوریخ، سوئیٹرزلینڈ: نیند انسانی زندگی کا ایک اہم پہلو ہے۔ گہری نیند مجموعی صحت کے لیے خاص طور پر اہم ہے۔ نیند کے اس مرحلے کے دوران دماغ تندرست ہوتا ہے اور باقی جسم بھی اس کے بعد تازہ دم ہوجاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ای ٹی ایچ زیورخ اور یونیورسٹی آف زیورخ کے محققین نے …
قومی ادارہ صحت : بھارتی سرحدی علاقوں سے نیپا وائرس پاکستان منتقل ہوسکتا ہے
اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے ملک میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہرکردیا۔ قومی ادارہ صحت نے وفاقی اور صوبائی ہیلتھ اتھارٹیوں کو نیپا وائرس کا انتباہی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ بھارتی سرحدی علاقوں میں موجود چمگادڑ سے نیپا وائرس پاکستان منتقل ہوسکتا ہے، متاثرہ چمگادڑ کے کھائے پھل سے نیپا وائرس …
’ایچ ڈی ایل‘ کولیسٹرول سے زائد العمری میں ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؛ تحقیق
کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب فاسٹ فوڈ اور غیر صحت بخش غذاﺅں کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے جو دوران خون میں اس کی شرح بڑھا دیتی ہے جوکہ بلڈپریشر، امراض قلب اور دیگر بیماریوں کا باعث بن جاتی ہے۔ ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین یا ’ایچ ڈی ایل‘ کو اچھا کولیسٹرول جب کہ لو ڈینسٹی لیپوپروٹین ’ایل …
صوبۂ خیبر پختون اور بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
صوبۂ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پشاور میں اس سال اب تک 13 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق پشاور …
چائے کا مناسب استعمال ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کر دیتا ہے؛ تحقیق
ہیمبرگ: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چائے کا استعمال ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کو 28 فی صد تک کم کر دیتا ہے۔ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ اور چین کی ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی کے محققین نے چین سے تعلق رکھنے والے 1923 افراد کی روزانہ چائے پینے کی عادت کا مطالعہ کیا۔ تحقیق …
قلیل مدت میں ضرورت سے زیادہ پانی پینا واٹر پوائزننگ کروا سکتا ہے؛ ماہرین طب
قلیل مدت میں ضرورت سے زیادہ پانی پینا واٹر پوائزننگ (water poisoning) کروا سکتا ہے جو بالآخر موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ پانی اگر ضرورت سے زائد پی لیا جائے تو اس سے جسم میں الیکٹرولائٹس جیسے سوڈیم، پوٹیشیم وغیرہ کا عدم توازن پیدا ہوتا ہے جو عام جسمانی افعال کے لیے ضروری ہیں بشمول خلیات کے اندر …
وائرس نپاہ کے پاکستان میں پھیلاو کے ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری
کراچی: محکمہ صحت سندھ نے بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نپاہ کے پاکستان میں بھی پھیلاو کے ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نپاہ وائرس کے سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے نپاہ وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش …
آشوب چشم کے 9 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ؛ محکمہ صحت پنجاب
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے 9401 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے ایک ہزار577 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے1507 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ملتان میں ایک روز میں 761 …