محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے 9401 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق بہاولپور میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے ایک ہزار577 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد میں 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے1507 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ملتان میں ایک روز میں 761 …
بھرپور نشاستہ کی حامل سبزیاں درمیانی عمر میں وزن بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں: تحقیق
بوسٹن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بھرپور نشاستہ (starch) کی حامل سبزیوں کا کھایا جانا درمیانی عمر میں وزن بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ہارورڈ ٹی ایچ اسکول آف پبلک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے محققین نے 65 برس کے 1 لاکھ 36 ہزار 432 مرد و خواتین کی غذاؤں کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں معلوم …
ذیابیطس کے شکار 40 فیصد افراد کو اکثر اس بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا؛ تحقیق
حالیہ تحقیق میں انكشاف ہوا ہے كہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے 40 فیصد مریضوں میں اس بیماری کی تشخیص ہی نہیں ہوتی۔ ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر ذیابیطس …
بنگلادیش میں ڈینگی وائرس انتہائی خطرناک وبا کی صورت اختیار کرگیا، ہلاکتوں میں اضافہ
بنگلادیش میں ڈینگی وائرس انتہائی خطرناک وبا کی صورت اختیار کرگیا جس سے حالیہ ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلادش میں غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کو مچھروں کی بہتات کی وجہ قرار دیا جارہا ہے جب کہ حکام ملک میں …
ایکس وائرس کورنا وبا سے زیادہ مہلک وبا کا سبب بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
لندن: برطانیہ کی ایک ماہر صحت نے خبردار کیا ہے کہ نیا ایکس وائرس کورنا وبا سے زیادہ مہلک وبا کا سبب بن سکتا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس کی سابق سربراہ کیٹ بنگھم نے ڈیلی میل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وائرس جس کا نام عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ …
پاکستان کےمختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
پاکستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر ہنگو کے 2 جبکہ کراچی کے 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو کی تصدیق سامنے آئی ہے۔ ہنگو کے سول اسپتال اور جانی چوک سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام …
ای سگریٹ کے بخارات نوجوانوں میں دمے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں؛ تحقیق
ٹیکساس: حال ہی میں ہوئی ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای سگریٹ کے بخارات ان نوجوانوں میں دمے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں جنہوں نے کبھی سگریٹ بھی نہیں پی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے کہا کہ اگرچہ ای سگریٹ میں عام سگریٹ کے مقابلے میں کم زہریلے مادے ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی …
پنجاب: مقامی طور پر تیار کردہ انجیکشن سے درجنوں افراد بینائی سے محروم، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
حکومت پنجاب نے گزشتہ روز صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں مقامی طور پر تیار کردہ انجیکشن ’ایواسٹن‘ لگائے جانے سے درجنوں مریضوں کی بینائی ضائع ہونے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمیٹی 3 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور مستقبل میں دوبارہ ایسے واقعات سے بچنے …
سبزیوں، گری دار میووں اور سمندی غذا سے ڈیمینشیا کے خطرات کم کرنا ممکن؛ تحقیق
بیلفاسٹ: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں، گری دار میووں اور سمندی غذا سے بھرپور بحیرہ روم کی غذا دماغی کارکردگی میں کمی کے خطرات کو تقریباً 25 فی صد تک کم کر سکتی ہے۔ یو کے میں ہونے والی تحقیق میں محققین نے 40 برس سے زیادہ کی عمر کے 60 ہزار 300 افراد کا معائنہ …
ذیا بیطس کے مریضوں کے جگر میں پتے کے خلیوں کے امپلانٹ سے زندگی بڑھنا ممکن؛ تحقیق
پیرس: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ 1 ذیا بیطس کے مریضوں کے جگر میں پتے کے خلیوں کا امپلانٹ ان کی زندگی بڑھا سکتا ہے۔ فرانسیسی سائنس دانوں کی رہنمائی میں کیے جانے والے ٹرائل میں ٹائپ 1 ذیا بیطس کے مریضوں (جن کا گردے کے ٹرانسپلانٹ کا آپریشن ہوا) کے لیے حوصلہ افزا نتائج دیکھنے …