نیویارک: زیتون کے پتوں کا عرق ممکنہ طور پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق زیتون کے پتوں کا عرق جسم میں بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ پروفیسر عبد الرحیم کوکیگیٹ کی زیر نگرانی یہ مطالعہ گزشتہ ماہ امریکن جرنل آف پلانٹ سائنسز میں شائع ہوا …
عالمی ادارہ صحت نے مصر کو ملیریا سے پاک قراردے دیا
قاہرہ: عالمی ادارہ صحت (WHO) نے مصر کو ملیریا سے پاک قراردے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مصر کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا ہے۔ مصر نےتقریباً 100 سال قبل ملیریا کے خاتمےکی مہم شروع کی تھی۔ مصر، متحدہ عرب امارات اور مراکش کے بعد مشرقی بحیرہ روم خطے میں تیسرا ملیریا …
کورونا سے متاثرافراد میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات دگنے ہو جاتے ہیں؛ تحقیق
امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے کم عمر افراد میں صحت یابی کے 6 ماہ بعد بھی ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات دگنے ہوجاتے ہیں۔ طبی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے کورونا کے بلڈ شوگر پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے ماہرین …
کراچی: قومی ادارۂ امراضِ اطفال میں نمونیا کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ
کراچی میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ اسپتال کے ایمرجنسی انچارج کے مطابق قومی ادارۂ امراضِ اطفال میں نمونیا کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمران سرور نے بتایا ہے کہ سول اسپتال میں نمونیا کے یومیہ 10 سے 15 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے سیکریٹری جنرل پاکستان پیڈیاٹرکس …
پاکستان بھر میں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ماہرین امراض ذہنی صحت کی شدید کمی
پاکستان میں ذہنی امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور غربت، بے روزگاری اور خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ جیسے عوامل خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بنیادی وجوہات ہیں۔ پاکستان بھر میں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ماہرین امراض ذہنی صحت کی شدید کمی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو ذہنی علاج …
جین تھراپی مٹاپے کا شکار بچوں میں آرتھرائٹس سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے؛ نئی تحقیق
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جین تھراپی مٹاپے کا شکار بچوں میں زیادہ وزن سے متعلقہ صحت کے مسائل (جیسے کہ آرتھرائٹس) سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے۔ محققین نے پروسیڈنگز آف دی نیشنل آکیڈمی آف سائنسز میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا کہ جین تھراپی خلیوں کو سوزش کا سبب بننے والے اومیگا-6 فیٹی …
متحرک رہنا کمر درد سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے؛ تحقیق
امریکا میں کی جانے والی ایک مختصر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زائد فربہ یا موٹاپے کا شکار افراد کی جانب سے بیٹھنے کے بجائے گھومتے رہنا یا متحرک رہنا انہیں کمر درد سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے موٹاپے کے شکار 64 افراد …
بلوچستان: گلے کی بیماری میں مبتلا 3بچیاں انتقال کرگئیں
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3بچیاں انتقال کرگئیں۔ لیویز حکام کے مطابق گلے کی بیماری سے بچیوں کا انتقال لسبیلہ کے پہاڑی علاقے میں ہوا جب کہ گلے کی بیماری میں مبتلامزید 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لیویزحکام کا کہنا ہے کہ والدین کے مطابق بچیاں2 روز سےگلےکی بیماری میں مبتلا اور تکلیف میں …
کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز میں اضافہ
کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50، 50 مریض سردی، بخار اور جسم میں درد کے آ رہے ہیں، مشتبہ کیسز میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریض بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ …
پنجاب: 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3285 ہو گئی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے 134، بہاولپور میں 3 اور لاہور میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی: ڈینگی کے خطرناک وائرس کی تشخیص، ایمرجنسی نافذ گزشتہ روز …