طبی ماہرین نے ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسٹارچ، کیلوریز، مٹھاس اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور چاولوں کو اگر ایک ماہ تک غذا سے نکال دیا جائے تو جسمانی صحت پر حیران کُن مثبت نتائج آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق چاول ضروری کاربوہائیڈریٹ فراہم کرتے ہیں، اس میں نشاستے کی مقدار بھی زیادہ ہوتی …
بالوں کے خلیات کو تحریک دے کرگنج پن ختم کیا جا سکتا ہے؛ تحقیق
بوسٹن: سائنسدانوں نے ایک سالماتی کیمیائی نظام دریافت کیا ہے جس سے بالوں کے خلیات کو تحریک دے کر دوبارہ ان کی افزائش کی جاسکتی ہے۔ توقع ہے کہ مردوزن میں گنج پن ختم کرنے کے لیے نئی تھراپی سامنے آسکیں گی۔ ماہرین نے ایک طریقہ کار دریافت کیا ہے جس کے تحت بوڑھے ہوتے ہوئے پگمنٹ بنانے والے خلیات …
شدید گرمی سےڈائریا اور ہیٹ اسٹروک کے کیسزمیں اضافہ
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سمیت دیگر تمام شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈائریا اور ہیٹ اسٹروک کے کیسز بڑھنے لگے۔ ڈاکٹر فرح کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں یومیہ 200 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو …
ای-ٹیٹو قلبی مرض کی جلد تشخیص کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے: طبی تحقیق
آسٹن: امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسی برقی پٹی بنائی ہے جو دل کی نگرانی اور بے ترتیب دھڑکن جیسی بیماری کی علامات کی کسی نقصان سے قبل نشان دہی کر سکتی ہے۔ وقتی ٹیٹو اسٹِکر کی طرح دِکھنے والی’ای-ٹیٹو‘نامی اس انتہائی مہین پٹی میں سینسر لگے ہوئے ہیں جو مسلسل دل کے عمل کی پیمائش کرتے رہتے ہیں۔ یہ …
گوگل لینس سے جلد کی صحت کا خیال رکھنا ممکن
سان فرانسسكو: اگر آپ اپنی جلد کی بدلتی ہوئی رنگت، زخم یا کسی داد وغیرہ سے پریشان ہیں تو گوگل اس کیفیت میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اب گوگل لینس سے لی گئی تصویر سرچ کرکے آپ کو اس سے وابستہ کیفیات یا امراض معلوم کرسکتے ہیں۔ یوں گوگل کے تحت ہم اپنی جلد کی صحت کا خیال رکھ …
کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد پولیو مہم کا آغاز
کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم 25 جون تک جاری رہے گی۔ حکام نے کہا ہے کہ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 18 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف …
سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی اجازت: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور پالیسی کے مطابق خالی سیٹوں پر ہومیوپیتھیک ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں۔ قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے وفد نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔ وفد نے ملاقات …
نئی انتہائی مؤثرپولیو ویکسین ’سپرانجینیئرڈ ‘ تیار
لندن: سائنسدانوں نے ایک نئی پولیو ویکسین تیار کی ہے جسے ’سپرانجینیئرڈ پولیو ویکسین‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں پولیو کا زندہ لیکن انتہائی کمزور اور بے ضرر وائرس شامل کیا گیا ہے۔ امریکی اور برطانوی ماہرین کی مشترکہ کاوش سے تیارکردہ ویکسین پولیو کی تینوں اقسام کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔ اس طرح ایک طویل …
بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلیے کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم
کراچی: پاکستان میں داخل ہونے پر مسافروں کے لیے کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی دکھانے کی شرط ختم کردی گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے کووڈ 19 پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابقپاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط …
نیند کے معیار میں بہتری لا کر فالج کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے؛ تحقیق
ورجینیا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں کو سونے یا نیند کو برقرار رکھنے کا مسئلہ ہوتا ہے یا وہ بہت جلدی اٹھ جاتے ہیں، ان افراد کے رات کی اچھی نیند لینے والوں کی نسبت فالج میں مبتلا ہونے امکانات زیادہ ہوتےہیں۔ امریکی سائنس دانوں نے تحقیق میں دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے بے …