نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مالی اعانت پر مبنی ایک نئی تحقیق کے مطابق عمر ریسدہ افراد کا دن کے وقت ضرورت سے زیادہ نیند لینا سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ مطالعہ امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کے طبی جریدے نیورولوجی میں آن لائن شائع ہوا جس میں محققین نے پایا کہ نیند کی خرابی موٹرک کوگنیٹو …
جادوئی پھل کیلے کو ‘قدرتی نیند آور گولی’ کا نام دیے دیا گیا؛ طبی ماہرین
آج کل جس قسم کی روٹین ہے ایسے میں اسٹریس اور انزائٹی جیسے امراض بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، نوجوان ہوں یا بڑی عمر کے افراد، انہیں سونے کے لیے نیند کی گولیوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ سوشل میڈیا نے جہاں عوام کو فائدے پہنچائے ہیں وہیں بے شمار نقصانات بھی تحفے میں دیے، جس میں سب سے بڑا نقصان …
ترجیحی بنیادوں پر ویکسین بنانے کے لیے 17 وائرسز کی فہرست جاری
عالمی ادارہ صحت نے 17 پیتھوجنز کی فہرست جاری کی ہے جس کے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے لیے نئی ویکسین بنانے کی فوری طور پر ضرورت ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایچ آئی وی، ملیریا اور ٹی بی جیسے وائرس شامل ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی صحت کی ایجنسی کا کہنا …
پولیو کا ایک نیا کیس روپوٹ، ملک بھر میں کل تعداد 46 ہو گئی
بلوچستان میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کل تعداد 46 تک پہنچ گئی۔ متعلقہ لیب نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے جب …
مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی ہے؛ ماہرین
ماہرین نے پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔ اکتوبر میں کراچی گرمی کی لہر سے متاثر ہوا جس کا کم از کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس مہینے میں شہر میں ریکارڈ کیا گیا اب تک کا گرم ترین درجہ حرارت تھا …
کیموتھراپی سے بال کھونے والے مریضوں کے لیے نیا جیل تیار
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بکری کے پلیسینٹا سے بنایا گیا ایک جیل کیموتھراپی سے گزرنے والے مریضوں کے بال گرنے سے روک سکتا ہے۔ بکری کا پلیسینٹا ایسے پروٹینز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کے غدود (وہ بلب نما جڑیں جہاں سے بال اگتے ہیں) بنانے والے خلیوں کی پیداوار کو فعال کر دیتے ہیں۔ …
بچپن میں چینی کا کم استعمال مستقبل میں ذیا بیطس اور بلند فشار خون سے بچا سکتا ہے؛ محققین
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زندگی کے ابتدائی 1000 دنوں میں چینی کا محدود استعمال بعد کی زندگی میں ذیا بیطس اور بلند فشار خون جیسے دائمی امراض کے خطرات میں کمی واقع کر سکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی کا یہ ابتدائی دور (حمل ٹھہرنے سے دو برس کی عمر تک) ایک اہم دورانیہ ہے …
ڈبلیو ایچ او: پاکستان میں تپِ دق کے کیسز میں نمایاں اضافہ
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تپِ دق سے متعلق اپنی رپورٹ شائع کر دی، پاکستان میں بھی تپِ دق کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2023ء میں تقریباً دنیا بھر میں 82 لاکھ افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی ہے، جو 1995ء کے بعد ریکارڈ کی …
ناک درجنوں امراض سے متاثر ہونے کا اشارہ دے سکتی ہے؛ طبی تحقیق
کیا آپ یقین کریں گے کہ آپ کی ناک درجنوں امراض سے متاثر ہونے کا اشارہ دے سکتی ہے۔ جی ہاں واقعی اگر آپ کے سونگھنے کی صلاحیت کو مسائل کا سامنا ہے تو یہ کم از کم 139 مختلف امراض کی ابتدائی نشانی ہوسکتی ہے۔ یعنی سونگھنے کی صلاحیت متاثر ہونے سے صرف خوشبو یا بدبو سونگھنا ہی ناممکن …
اسلام آباد: چکن گونیا کا پہلا تصدیق شدہ کیس رپورٹ
اسلام آباد میں چکن گونیا کا پہلا تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہو گیا۔ پمز انفیکشس ڈیزیز ڈیپارٹمنٹ نے پمز اسپتال میں زیرِ علاج ترلائی کی خاتون میں چکن گونیا کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹر نسیم اختر کا کہنا ہے کہ مریضہ کا بلڈ سیمپل قومی ادارۂ صحت بھیجا گیا جہاں خاتون میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی۔ ماہرین نے کہا …