ضرورت سے زیادہ سوچنے سے دماغ میں زہریلے کیمیکلز کی نشوونما ہوتی ہے: تحقیق نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معمول سے زیادہ سوچنا دماغ میں زہریلے کیمیکلز کی نشوونما کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی جریدے کرنٹ بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جب دماغ زیادہ دیر تک متحرک رہتا ہے تو ایسی شکل …
بستر پر لیٹے رہنے والے مریضوں کوجسمانی ناسور سے بچانے والے سینسر تیار
آسٹریلیا: مسلسل بستر تک محدود رہنے والے مریضوں کی کمراور رانوں کے پچھلے حصے پر گہرے زخم اور ناسور (بیڈ سور) بن جاتے ہیں جنہیں اب ٹیکنالوجی کی مدد سے روکا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں روشنی خارج کرنے والے آپٹیکل فائبر سینسر بنائے ہیں جو ان مریضوں کی زندگی آسان اور محفوظ بناسکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے …
غذا میں نمک کا کم استعمال فالج اور امراض قلب سے بچاتا ہے: طبی تحقیق
غذا میں نمک کا کم استعمال کرکے آپ بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ امراض قلب، فالج اور دیگر امراض سے موت کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ جرنل ہارٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک کا بہت زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے جبکہ …
خواتین کے مقابلے میں مردوں کو کینسر کے خطرات زیادہ ہوسکتے ہیں، تحقیق
میری لینڈ: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طرزِ زندگی کے بجائے ممکنہ طور پر حیاتیاتی فرق کی وجہ سے عورتوں کے مقابلے میں مردوں کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کے خطرات زیادہ ہو سکتے ہیں۔ امیریکن کینسر سوسائٹی کے جرنل میں شائع ہونے والی یہ تحقیق نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کی رہنمائی میں کی گئی۔ تحقیق کی …
برطانیہ میں کمسن بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی
پولیو کے پھیلاؤ کے خدشات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے برطانیہ کے محکمۂ صحت نے کم سن بچوں کو پولیو کی بوسٹر ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے پولیو کی بوسٹر خوراکوں سے متعلق اعلان کل متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی لندن …
کان کی بیماریاں شناخت کرنے والا ایئربڈز ایجاد
یویارک: آج کے جدید دور میں ہم سب بلیو ٹوتھ ایئر بڈز عام استعمال کر رہے ہیں۔ اب ایک کمپنی نے خاصل طبی مقاصد کے لیے ایئر بڈز بنائے ہیں جو کار کے اندر معمولی سرسراہٹ خارج کرکے بہت مؤثر انداز میں کان کے امراض سے آگاہ کرسکتے ہیں۔ ایئربڈز کو ’ایئرہیلتھ‘ سسٹمز کا نام دیا گیا ہے اور جب …
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کے 22ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، تاہم اس دوران کورونا سے کوئی موت …
امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ
امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد ملک میں کسی بھی وقت ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کے اعلان کا ارادہ رکھتی ہے، جس کا اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔ مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سے ہنگامی فنڈز کے …
ملک میں ادویات کی کمی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا
ملک بھر میں ادویات کی کمی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، محکمۂ صحت پنجاب نے فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے مدد کی درخواست کر دی۔ ایڈیشنل سیکریٹری محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں 53 ضروری ادویات میسر نہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی پی ایم) اے ناپید ادویات بنانے کے لیے اثر و رسوخ …
راولپنڈی میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی ڈویژن کے کئی علاقوں میں ڈینگی پھیلنے کے امکانات کے پیش نظر ڈویژنل کمشنر نورالامین مینگل نے گزشتہ روز 4 اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں ڈینگی ایمرجنسی پلان نافذ کردیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ ‘ضلع میں 16 جون سے 2 اگست تک 950 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی اور …