قومی ادارہ صحت نے (این آئی ایچ) ملک میں کورونا وائرس کے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔ قومی ادارہ صحت نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ جینوم کی ترتیب کے ذریعے اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ کو بی اے.2.12.1 کا نام دیا گیا ہے، جس کا ملک میں پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ …
پیٹ کی چربی میں اضافہ پروسٹیٹ کینسر سے موت کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے: تحقیق
ایک حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ موٹے افراد جن کے پیٹ کی چربی بہت بڑھ جاتی ہے اُن میں پروسٹیٹ کینسر سے مرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق پیٹ کی چربی میں ہر 4 انچ اضافے کے بعد پروسٹیٹ کینسر سے مرنے کا خطرہ 7 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ انگلینڈ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں …
ریشم اور سٹیم سیلز سے ٹوٹے ہوئے پٹھوں کی مرمت میں ایک بڑی کامیابی
لاس اینجلس (رائٹرز) – سائنسدانوں نے اصلی ریشم کے ایک ٹکڑے پر ایک اسٹیم سیل لگا کر ایک پیچ کی طرح کی بنیاد بنائی ہے جو متاثرہ پٹھوں کے ان حصوں کی مرمت کر سکتی ہے جو ایک پتلی جھلی جیسی تہہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ لچکدار چپچپا جھلی جو گوشت کو ہڈیوں کے ساتھ جوڑتی ہیں انہیں ٹینڈن کہتے …
بہرے پن کی وجہ بننے والا اہم جین دریافت
لندن: سائنسدانوں نے ایک ایسے جین کا پتا لگایا ہے جو کان کے اندر موجود ارتعاشات محسوس کرنے والے انتہائی باریک ریشوں کی تشکیل میں اہم مدد کرتا ہے۔ توقع ہے کہ اس جین کو دوبارہ سرگرم کرکے سماعت سے محروم افراد دوبارہ سننے کے قابل ہوسکیں گے۔ ہم ایک عرصے سے بہرے پن کی جڑ کی تلاش میں ہیں …
بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 55 افراد ہلاک
بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4,30,91,393 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت …
اسمارٹ فون کی مدد سے امراض بتانے والی انقلابی مائیکروچپ
منی سوٹا: جامعہ مِنی سوٹا کے سائنسدانوں نے ایک نئی مائیکروچپ بنائی ہے جو عام اسمارٹ فون کے ساتھ کام کرتے ہوئے کئی امراض کی شناخت کرسکتی ہے۔ چپ کا ڈیٹا وائرلیس کی بدولت اسمارٹ فون تک پہنچتا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے گھر یا کسی بھی جگہ عام افراد بھی مرض کی تشخیص کرسکتے ہیں۔ ہفت روزہ تحقیقی …
کیوی پھل اور ورزش موٹاپے کو تیزی سے کم کرسکتی ہے
آسٹریلیا: قدرت نے ہمارے اردگرد شفا کے خزانے بکھرے ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو کیوی پھل اس عمل کو مزید مفید بنا سکتا ہے اور آپ کو جسم کی زیادہ چربی جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کیوی پھل کھائے جائیں اور …
شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں ویکسینیشن کی کمی؛ نئی پولیو کیسز کی وجہ قرار
ایک ہفتے کے وقفے سے پولیو کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد شمالی وزیرستان کا قبائلی ضلع ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے جہاں ان کیسز کی بنیادی وجہ والدین کی جانب سے پولیو ویکسین سے انکار ہے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انسداد پولیو ویکسین نہ لگوانے کہ وجہ …
سائنسدانوں نے زندگی بڑھانے والی غذاؤں کی نئی فہرست جاری کردی
کیلفورنیا: اس میں شک نہیں کہ موت یقینی اوراس کا وقت بھی پیشگوئی کا اہل نہیں لیکن بعض غذائیں ایسی بھی ہیں جو جسم کو تندرست رکھتے ہوئے عمر کی طوالت بڑھا سکتی ہیں۔ اس فہرست میں سائنسدانوں نے بعض نئی غذاؤں کا اضافہ کیا ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے غذائی ماہر نے کہا ہے کہ فاقہ اور مناسب …
پاکستان میں رواں برس کا دوسرا پولیو کیس شمالی وزیرستان میں رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان پھر سے پولیو کی لپیٹ میں آنے لگا، ملک میں رواں برس کا دوسرا پولیو کیس شمالی وزیرستان کی دوسالہ بچی میں رپورٹ میں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں سال 2022 میں شمالی وزیرستان کی دو سالہ لڑکی میں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، اس حوالے سے ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو …