غزہ میں اسرائیل نے ظلم اور جبر کی نئی تاریخ رقم کردی اور ایسے ممنوع ہتھیار استعمال کر رہا ہے جس کی ہولناکی سن کر انسانیت دنگ رہ جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے محکمۂ صحت کے سربراہ ڈاکٹر منیر البرش نے کمزور اور لاچار فلسطینیوں پر استعمال ہونے والے اسرائیلی اسلحے سے متعلق ہولناک انکشافات کیے …
ایران کی امن کیلئے امریکا سے مشروط بات چیت پر آمادگی ظاہر
ایران نے امن کیلئے امریکا سے مشروط بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی۔ ایران کے نائب صدر برائے اسٹرٹیجک امور محمد جواد ظریف نے امریکی جریدے میں مضمون لکھا جس میں کہا کہ ایرانی صدر آگاہ ہیں کہ دنیا پوسٹ پولر دور میں داخل ہو رہی ہے۔ اس دور میں مقابلہ اور تعاون دونوں ایک ساتھ کیے جا سکتے ہیں۔ …
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو کئی جرائم میں معافی دیدی
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو کئی جرائم میں معافی دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس نے اس معافی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے معافی نامے پر دستخط کر دیے ہیں، …
سعودی عرب: منصب کے ناجائز استعمال کا الزام میں 164 سرکاری ملازمین زیر حراست
سعودی عرب میں رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت بلدیات سے ہے۔ کرپشن کے الزام میں نومبر میں 370 افراد سے تفتیش کی گئی تھی جس کے بعد بعض کو …
روس نے امریکا کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی جنگ کے خدشے کے تباہ کن اثرات سے خبردار کردیا
روس نے امریکا کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی جنگ کے خدشے کے تباہ کن اثرات سے خبردار کردیا اور واضح کیا ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی آزمائش بحال کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف (Sergei Ryabkov) نے یہ بات امریکی جریدے کی جانب سے روس پر ممکنہ نیوکلیئر حملے سے تباہی کے …
ٹرمپ کا کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کرنے کا اعلان
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کروں گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاش پٹیل بہترین وکیل ہیں اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کاش پٹیل کی بطور …
دنیا کے تقریباً 200 ممالک کے قسمت کے فیصلے سلامتی کونسل کے صرف 5 اراکین پر نہیں چھوڑے جاسکتے؛ ترک صدر
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ میں اہم تبدیلیوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے تقریباً 200 ممالک کے قسمت کے فیصلے سلامتی کونسل کے صرف 5 اراکین پر نہیں چھوڑے جاسکتے ہیں۔ ترک خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں ٹی آرٹی ورلڈ فورم میں خطاب کے دوران …
ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کردیا
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو تنبیہ کرتے ہوئے تنظیم کے ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ڈالر کےمتبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں، برکس ممالک نے ڈالر …
شام: اپوزیشن جنگجوؤں کا 10 سال بعد حلب پر قبضہ، لڑائی میں 240 افراد جاں بحق
شامی صدر بشار الاسد کے مخالفین نے حلب شہر پر قبضہ کرلیا جبکہ شدید لڑائی میں 240 سے زائد افراد مارے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کے مخالف جنگجو حلب کے مرکز تک پہنچ گئے ہیں، فوجی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ حکام نے ہفتے کے روز حلب کے ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ شہر …
یوکرین کو جوہری ہتھیار ملے تو تمام فوجی وسائل استعمال کرینگے: پیوٹن
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو جوہری ہتھیار دیے گئے تو تمام تر فوجی وسائل استعمال کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں روسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کے ہر اقدام کو مانیٹر کریں گے، جارحیت کے ہر قدم کا جواب دینے کے لیے روس تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں …