اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق طے پا گیا ہے، جنگ بندی معاہدہ اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نافذ ہوجائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے مکمل جنگ پر رضامندی ظاہر کردی، کچھ گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کیا جانے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ …
ایران کا امارات میں اسرائیلی ربی کے قتل کا الزام مسترد
ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظبی میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران اسرائیلی ربی زوی کوگن کے قتل میں ملوث نہیں ہے۔ دوسری جانب اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یو …
اسرائیلی وزیراعظم، فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیز میں اختلافات منظر عام پر
اسرائیلی وزیراعظم، فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیز میں اختلافات منظر عام پر آگئے۔ نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فوج نے اہم معلومات کی مجھ تک رسائی روکی، مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیے تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا یہ پہلی دفعہ نہیں کہ معلومات کی رسائی روکی گئی ہو۔ واضح رہے کہ دو دن قبل نتین …
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 38 فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے محکمہ صحت نے اگلے 24 گھنٹوں میں ایندھن کی کمی کے باعث اسپتال کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ دوسری جانب لبنان کے علاقے بعلبک میں اسرائیلی حملے سے 47 شہری شہید جبکہ طائر شہر پر حملے میں طبی عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے، اٹلی …
نیتن یاہو اور گیلنٹ کیلئے دنیا تنگ، 124ممالک عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے پابند
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور اُن کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کےلیے دنیا مزید چھوٹی ہو گئی ہے۔ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اِن دونوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد دنیا کے 120 سے زیادہ ممالک اب اِنہیں گرفتار کرنے کے پابند ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل …
روس کا یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس پر جدید ترین میزائل سے حملہ
روس نے یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس پرجدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ کردیا۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صنعتی کمپلیکس میں یوکرین اپنا بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا۔ یوکرینی فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملے کے بعد ہنگامی خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے بتایا کہ حملے کیلئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال …
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کیخلاف قرارداد منظور
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی تھی جبکہ اجلاس کے دوران چین، روس اور برکینا فاسو نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ قرارداد میں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز نے ایران …
امریکی سینیٹ: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد
واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مستردکردیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے سے متعلق 3 قراردادیں کثرت رائے سے مسترد کردیں۔ امریکی سینیٹ میں ٹینک کےگولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کےمقابلےمیں 79 …
ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے کے بعد جنسی بدسلوکی کے مرتکب پہلے امریکی صدر ہوں گے
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت عدالتی طور پر تصدیق شدہ جنسی بدسلوکی کے مرتکب پہلے امریکی صدر ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی بدسلوکی کے الزامات ہیں جس کے پیش نظر ٹرمپ عدالتی طور پر تصدیق شدہ جنسی بدسلوکی کے مرتکب پہلے امریکی صدر ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے …
ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسرکو سیکرٹری تعلیم نامزد کر دیا
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) کی سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر رہنے والی لنڈا میک موہن کو سیکرٹری تعلیم نامزد کر دیا۔ صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے اپنی کابینہ کےلیے نامزدگیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) …