نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔ امریکا 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران پہلےبھی 3 بار جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔ سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا …
پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا: امریکا
واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات کی رپورٹس سےآگاہ ہیں …
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی غزہ سے مغویوں کو لائے گا اسے ایک مغوی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کا دورہ کیا اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی جو ہمارے پاس ایک مغوی لائے …
شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کا راکٹ حملہ، ایک اسرائیلی خاتون ہلاک
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں لبنان سے میزائل حملے کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دارالحکومت تل ابیب میں بھی لبنان سے حملے ہوئے جس میں 4 افراد کو زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے وسطی بیروت میں …
ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرقانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ہنگامی حالات کی تیاری مکمل
ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرقانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ہنگامی حالات کی تیاری مکمل امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کیلئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے وہ فوجی اثاثے …
یرغمالیوں کی حالت نازک ہے، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں؛ اسرائیلی انٹیلی جنس
اسرائیلی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی چیفس نے وزیرِ اعظم نتین یاہو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی حالت نازک ہے، جنگ بندی کے علاوہ رہائی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنرل نے کہا ہے کہ بیشتر یرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کے سبب آدھا رہ گیا ہے۔ اسرائیلی جنرل کا کہنا …
ہرینی امر سوریا پھر سری لنکن وزیر اعظم مقرر
ہرینی امر سوریا ایک بار پھر سری لنکا کی وزیرِ اعظم مقرر ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے نو منتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امر سوریا کو دوبارہ وزیرِ اعظم مقرر کر دیا۔ انہوں نے تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو وزارتِ خارجہ کا قلم دان دوبارہ سونپ دیا، جبکہ وزیرِ خزانہ …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ میں اسرائیل کے حامیوں کی تقرری پر امریکی مسلمان ناراض
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ میں اسرائیل کے حامیوں کی تقرری پر امریکی مسلمان ناراض ہوگئے۔ مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سوئنگ اسٹیٹس میں ٹرمپ ان کی وجہ سے جیتے لیکن ٹرمپ کی کابینہ اسرائیل اور صیہونیت کے حامیوں سے بھری جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے ٹرمپ نے صدارتی ووٹ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ بڑا …
غزہ کے رہائشی ٹاور پر اسرائیل کا حملہ، 72 فلسطینی شہید
اسرائیل نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں ایک رہائشی ٹاور پر حملہ کرکے 72 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ بیت لاہیہ میں اسرائیل نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 72 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسبینی سول ڈیفنس نے کہا کہ ان کی ٹیمیں …
ایرانی وزارت خارجہ کی ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی تردید
ایران کی وزارت خارجہ نے نیویارک میں ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی تردید کردی۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی جھوٹی خبر امریکی میڈیا نے پھیلائی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تہران واشنگٹن کشیدگی کم کرنے کے …