بیجنگ: چینی صوبے شانکشی کے شہر داتونگ سے دریافت ہونے والی 1,600 سال قدیم قبر میں مرد اور عورت ایک دوسرے کی آغوش میں اس طرح دفن ہیں کہ جیسے وہ مرنے کے بعد بھی ہمیشہ ساتھ رہنے کی قسم نباہ رہے ہوں۔یہ قبر اس قدیم قبرستان کا حصہ ہے جو گزشتہ برس داتونگ میں کھدائی کے دوران برآمد ہوا تھا۔یہاں …
کابل ایئرپورٹ دھماکے،تحقیقات کیلئے طالبان کی کمیٹی قائم
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے طالبان نے کمیٹی قائم کردی۔ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی تحقیقات کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔سوشل میڈیا پراپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہاکہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے …
طالبان نے کابل ایئرپورٹ چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگ لی
کابل:طالبان نے کابل ایئرپورٹ چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگ لی ہے،ترک حکام کے مطابق طالبا نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ چلانے کے لیے تکنیکی مدد مانگی ہے۔ ترک حکام نے مزید بتایا کہ طالبان نے زور دیا ہے کہ ترک فوج بھی 31 اگست تک افغانستان سیچلی جائے۔ طالبان کی مشروط درخواست …
اشرف غنی کا ڈالرز کے ساتھ فرار، ا مریکی ارکان کانگریس کا تحقیقات کا مطالبہ
واشنگٹن:سابق افغان صدر اشرف غنی سے متعلق امریکی اراکین کانگریس نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر انٹونی بلنکن سے اشرف غنی کے لاکھوں ڈالرز لے کر فرار ہونے کی خبر سے متعلق استفسار کرلیا۔ اپنے خط میں اراکین کانگریس نے کہا کہ غبن کی رقم افغان عوام کی فلاح و ترقی کے لیے امریکی امداد تھی، بائیڈن انتظامیہ معاملے …
تنزانیہ میں فرانس کے سفارت خانے پر حملہ، 4 پولیس افسران ہلاک
دارالسلام: تنزانیہ میں فرانسیسی سفارت خانے کے قریب بندوق بردار شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سیکیورٹی پر مامور 4 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں فرانس کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح شخص نے سیکیورٹی …
کورونا سے ایشیا ء کے 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار
اسلام آباد: کورونا سے ایشیا کے 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکارہوگئے ہیں ۔سروے کے مطابق کورونا وبا نے ایشیا کے ساڑھے سات سے آٹھ کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیاہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا سے عالمی تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی نے ترقی کے تسلسل میں رکاوٹیں …
ملکہ برطانیہ کے بعد 34 فیصد برطانوی شہری بادشاہت کے خلاف
لندن : برطانیہ میں ہونے والے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں لوگوں کی اکثریت بادشاہت کے نظام کی حمایت کرتی ہے۔ ایک برطانوی سیاسی اور ثقافتی جریدے کے زیر اہتمام ہونے والے سروے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ1/ 3 سے زیادہ شہریوں کی رائے یہ تھی کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد …
عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بند کردی
نیویارک:عالمی بینک نے طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی بینک کا کہناہےکہ افغانستان میں ورلڈ بینک کے 2 درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اس وقت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق 2002 سے افغانستان کو 5.3 ارب ڈالر دیے جاچکے ہیں جس میں زیادہ تر …
چمپینزی کی محبت میں گرفتار خاتون کے چڑیا گھر آنے پر پابندی عائد
اسلاإآباد: جانوروں سے محبت ایک اچھا فعل ہے لیکن یہ فعل اگر شدت اختیار کرجائے تو نقصان دہ ثابت بھی ہوسکتا ہے۔بیلجیئم میں حال ہی میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کو چیمپینری سے محبت مہنگی پڑگئی اور ان کے چڑیا گھر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے اینٹورپ زو …
سعودی عرب نے چینی ویکسین کی منظوری دے دی
ریاض: سعودی عرب نے چینی کورونا ویکسین سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی تاہم ایسے افراد جنہوں نے یہ ویکسین لگوا رکھی ہے انہیں بوسٹر شاٹ بھی لگوانا ہو گا۔سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے سائنو ویک یا سائنو فارم ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوائی ہوں ان کے ویکسین سرٹیفیکیٹ کو قبول کیا …