Children allowed to enter Masjid Nabawi in Madinah

بچوں کو مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت مل گئی 

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

کورونا وائرس کے پیش نظر  عائد کی گئی مسجد نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر پابندی کو ڈیڑھ سال بعد ختم کردیا گیا۔مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سعودی حکومت کی جانب سے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے بچوں کو تقریباً ڈیڑھ سال بعد مسجد میں داخلے …

بھارت طالبان دشمنوں کا میزبان بن گیا

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

اسلام آباد: بھارت نے طالبان دشمنوں کی میزبانی شروع کردی ہے۔ طالبان مخالف جنگجو ملیشیا کمانڈرز، سابق کٹھ پتلی حکومت کے افسران، امریکہ کیلئے کام کرنے والے مترجمین، اراکین پارلیمان اور بد عنوان سیاست دانوں کے لئے بھارتی ورزات داخلہ نے اسپیشل ڈیجیٹل ویزا جاری کردیئے ہیں۔ تاکہ کسی بھی کمرشل فلائٹس کی مدد سے بھارت کے دوست نئی دہلی پہنچ …

جسٹن ٹروڈو کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار

Momin Masoodاردو خبریں, ورلڈ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی افغان حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے منتخب جمہوری حکومت کو طاقت کے زور سے ہٹایا ہے۔

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 43 لاکھ 95 ہزار سے متجاوز

Momin Masoodاردو خبریں, ورلڈ

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار 514 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 43 لاکھ 95 ہزار 97 ہو گئیں۔ کورونا …

امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کے وار جاری

Momin Masoodاردو خبریں, ورلڈ

امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کے وار جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز ہر گھنٹے میں اوسط 42 اموات ہوئیں۔ ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث امریکا میں کورونا سے ہونے والی اموات میں گزشتہ ماہ سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ سے ملک میں ہر روز اوسط کورونا سے 769 جانیں گئی ہیں۔ امریکا میں …

آسٹریلیا سمیت کئی ملکوں میں ڈیلٹا ویرینٹ بے قابو

Momin Masoodاردو خبریں, ورلڈ

آسٹریلیا سمیت کئی ملکوں میں ڈیلٹا ویرینٹ بے قابو ہوگیا ہے۔ آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں ریکارڈ633 نئے کیس رپورٹ جبکہ545 کیس سڈنی ہی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام نے سڈنی میں کورونا کے باعث حالات مزید خراب ہونے کا انتباہ جاری کردیا ہے جبکہ سڈنی میں 16 جون سے پھیلنے والی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 60 …

برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان

Momin Masoodاردو خبریں, ورلڈ

برطانیہ نے 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سال 5 ہزار افغان مہاجرین آباد ہونے کے اہل ہونگے، جن میں خواتین اور لڑکیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی صورت حال پر غور کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔

فیس بک نے طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

Momin Masoodآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

فیس بک نے طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیئے۔ لوٹ مار اور تشدد کی شکایات کے لیے بنائی گئی طالبان کی واٹس ایپ ہاٹ لائن بھی بند کردی گئی۔ ترجمان فیس بک نے کہا کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان تنظیم پر پابندی ہے، کمپنی کو پابندیوں کی امریکی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ترجمان طالبان نے …