برطانیہ نے آئندہ سال یوکرین کے لیے 286 ملین ڈالر فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے یوکرین کیلئے فوجی امدادی پیکج میں ڈرونز، کشتیاں اور فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یوکرینی بحریہ کو مضبوط کرنے کیلئے چھوٹی کشتیوں اور نگرانی کیلئے ڈرونز کی فراہمی شامل …
ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ؛ انٹونی بلنکن
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور اسے اب خطے میں منفی مہم جوئی بند کردینا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف ایران کی پراکسیز حزب اللہ اور حماس کو ختم کیا بلکہ …
افغانستان میں مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں، 52 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بسوں کو پیش آنے والے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں کابل اور قندھار کو ملانے والی ہائی وے پر مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرائی جس کے …
بھارت اور چین کو سرحدی تنازع وسیع تر تعلقات کے تناظر میں حل کرنا چاہیے؛ چینی وزیرخارجہ
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر سے بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کو وسیع تر تعلقات کے تناظر میں حل کرنا چاہیے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے چینی سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے حوالے سے بتایا کہ بیجنگ میں ہونے والی …
غزہ جنگی بندی معاہدے پر اہم پیش رفت، حماس 2 اہم شرائط سے دستبردار
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور مکمل جنگ بندی کی شرائط سے دستبردار ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس بیمار، عمر رسیدہ اور خواتین فوجی یرغمالیوں …
شام اسرائیل پر حملوں کیلئے بطور لانچ پیڈ استعمال نہیں ہوگا: ابو محمد الجولانی
ہیت التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے سربراہ ابو محمد الجولانی کا کہنا ہے کہ شام اسرائیل پر حملوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔ ابو محمد الجولانی نے برطانوی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی، حزب اللہ ملیشیا کی موجودگی کے حوالے سے اسرائیل کا جواز اب ختم ہوچکا ہے۔ اب شام …
نیتن یاہو کی مصر روانہ ہونے کی خبروں کی تردید، جنگ بندی کا امکان ختم
یروشلم: اسرائیل نے وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کیلیے مصر روانہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی جس کے بعد جنگ بندی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے روانہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں …
ماسکو: بم دھماکے میں روسی نیوکلیئر پروٹیکشن فورسزکے چیف ہلاک، یوکرین کی ذمہ داری قبول
روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں روسی فوج کےنیوکلیئر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو کی ایک عمارت کے باہر اسکوٹی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں روسی فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ایگور …
منصب سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی: ڈونلڈ ٹرمپ
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بہت اچھی گفتگو ہوئی جو ہو رہا ہے اس پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی، اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ …
اسرائیلی حملوں کی مذمت پر نیتن یاہو آئرلینڈ سے ناراض، سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ
آئرلینڈ کی طرف فلسطینی ریاست تسلیم کرنے اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے پر نیتن یاہو کے حکومت آئرلینڈ سے ناراض ہوگئی۔ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے آئرلینڈ کی حکومت پر اسرائیل مخالف پالیسیوں کا الزام دیتے …