ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کے معائنے کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کا حوالہ دیتے …
شامی باشندوں کے جشنِ آزادی کے دوران اسرائیلی بمباری
اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اہم سیکیورٹی اہداف پر اس وقت بم باری کی جب شامی باشندے گزشتہ شب آزادی کا جشن منا رہے تھے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شامی فوج کے چوتھی ڈویژن ہیڈکوارٹر اور ریڈار بٹالین کونشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ہزاروں شامی باشندے دارالحکومت دمشق، دیگر …
جنوبی کورین صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف ملک میں مارشل لگانے پر چند روز میں دوسری مرتبہ مواخذے کے لیے ووٹنگ ہوئی جو کامیاب ہو گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلا مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل دارالحکومت سیئول میں ہزاروں کی تعداد میں شہری صدر کے …
ٹرمپ کی چینی صدر کو اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں ہونے والی اپنی تقریب حلف برداری میں چینی صدر شی جن پنگ کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری بار صدارت کا منصب سنبھالنے جارہے ہیں اور ان کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہاں کو دعوت …
شام کی جانب سے اسرائیلی حملوں پر تشویش ہے؛ انتونیو گوتریس
سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہیں۔ شام پر اسرائیل کی بلاجواز جارجیت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اس نے گزشتہ 2 روز میں 5 سو سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا …
امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان
امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان کر دیا گیا، صدر جو بائیڈن نے 1500 مجرموں کی سزائیں تبدیل کر دیں۔ امریکی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق مجرموں میں وہ قیدی شامل ہیں جو کوویڈ 19 کے دوران اپنے گھروں میں کم از کم ایک سال قید رہے، جبکہ معافی پانے والوں میں 39 مجرم …
غزہ: نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 33 فلسطینی شہید
اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے بمباری کی جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں 50 سے زائد فلسطینی زخمی …
باغیوں کا بشارالاسد حکومت کی سکیورٹی فورسز کو تحلیل اور جیلوں کو بند کرنے کا اعلان
شام کے باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ وہ بشارالاسد کی حکومت کی سکیورٹی فورسز کو تحلیل کرکے بدنام زمانہ جیلوں کو بند کردیں گے۔ ایک بیان کے مطابق انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنائیں گے۔ ان کے گروپ کی موجودہ عبوری حکومت مارچ 2025 تک کام کرے گی۔ ابو …
اسرائیل کے شام پر حملے جاری،شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
دمشق: اسرائیل کی جانب سے شام پر حملے جاری ہیں جس میں شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر480 حملے کیے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے …
بائیڈن انتظامیہ کا شامی باغیوں سے پہلا رابطہ، جامع حکومت کے قیام پر زور
واشنگٹن: امریکی حکومت نے بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی گروپ حیات التحریر سے رابطہ کرکے شام میں ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں اور ترکیہ کے ذریعے کیے گئے رابطے میں بائیڈن انتظامیہ نے شامی حکام سے کہا کہ خودکار قیادت سنبھالنے کے بجائے جامع عمل …