بائیڈن انتظامیہ کا شامی باغیوں سے پہلا رابطہ، جامع حکومت کے قیام پر زور

eAwazورلڈ

واشنگٹن: امریکی حکومت نے بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی گروپ حیات التحریر سے رابطہ کرکے شام میں ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں اور ترکیہ کے ذریعے کیے گئے رابطے میں بائیڈن انتظامیہ نے شامی حکام سے کہا کہ خودکار قیادت سنبھالنے کے بجائے جامع عمل …

اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان

eAwazورلڈ

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ میں ہونے والے تازہ حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور حماس کے …

اسرائیل کا گولان کے ’بفرزون‘ پر قبضہ، اقوام متحدہ کی مذمت

eAwazورلڈ

اسرائیلی وزیر اعظم کے حکم پر صیہونی فوج نے گولان کی پہاڑیوں میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی بنائے گئے جنگ سے مبرا علاقے بفرزون پر قبضہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شامی گولان کے بفرزون میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی 1974 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی …

شام اسرائیلی حملوں کی زد میں آگیا، 310 اسرائیلی حملے رپورٹ

eAwazورلڈ

دمشق: سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں آگیا۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق بشار الاسد کے زوال کے بعد سے اب تک شام پر 310 اسرائیلی حملے رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے شامی شہر لاذقیہ میں بھی فضائی دفاعی نظام اور بحریہ کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا اور فوجی …

ٹرمپ کا امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان

eAwazورلڈ

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کردینگے جیسا کہ وہ اس سے قبل بھی کئی بار اس کا اظہار کرچکے ہیں۔ امریکی شہریت کے پیدائشی حق سے مراد تارکین …

امریکا نے بشار الاسد حکومت گِرانے کا حکم نہیں دیا؛ امریکی قومی سلامتی مشیر

eAwazورلڈ

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا نے بشار الاسد حکومت گِرانے کا حکم نہیں دیا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے شامی باغیوں کے حملے میں امریکا نے براہ راست کوئی کردار ادا نہیں کیا نہ ہی حملے کی کوئی ہدایات دیں۔ …

جنوبی کوریا کے کمانڈر کی مارشل لا کے نفاذ پر معافی، خود کو نااہل قرار دیدیا

eAwazورلڈ

سیئول: جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی اسپیشل فورس کے کمانڈر نے مارشل لا کی رات پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے پرعوام سے معافی مانگی اور خود کو نااہل قرار دیا۔ اسپیشل فورس کے کمانڈر کرنل کِم ہیون نے کہا کہ …

اقتدار کی منتقلی کیلئے شامی گروپوں سے مل کر کام کریں گے؛ بائیڈن

eAwazورلڈ

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ باالآخر بشار الاسد حکومت کا خاتمہ ہو چکا، نہیں جانتے کہ بشار الاسد کہاں ہیں، سنا ہے وہ ماسکو میں ہیں، بشار الاسد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کے لیے شامی گروپوں سے مل کر کام کریں گے، شام کے پڑوسیوں …

کینیڈا کی جانب سے شام میں اسد حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم

eAwazورلڈ

کینیڈا کی جانب سے شام میں اسد حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم کیا گیا۔ کینیڈین وزیرِ خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ اسد حکومت کو آئی سی جے کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا اور نیدرلینڈز نے 2023ء میں اسد حکومت کے خلاف آئی سی جے میں درخواست دی تھی۔ شام، …

شام کے معزول صدر بشار الاسد اور اُن کا خاندان روس پہنچ گیا

eAwazورلڈ

شام کے معزول صدر بشار الاسد اور اُن کا خاندان روس پہنچ گیا ہے۔ روسی ذرائع اور برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بشار الاسد اپنی فیملی سمیت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ روسی خبر ایجنسی نے کریملن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس نے بشار الاسد اور اُن کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔ …