اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر قرض دینے پر یقین دہانی کرادی۔ اسلام آباد اس میں سے نصف قرض کم ریٹ پر حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہے کیونکہ خراب ریٹنگ کی وجہ سے پاکستانی حکومت کیلئے سستے قرض لینا ممکن نہیں رہا ہے۔ وزارت اقتصادی امور کے عہدیداروں کے مطابق …
وزیراعظم کی امت مسلمہ کو عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی عوام کو عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمؐ کی تعلیمات میں پنہاں ہے، اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ انہوں …
روسی نائب وزیرِ اعظم کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے
روسی نائب وزیرِ اعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیرِ اعظم پاکستان کے صدر، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے ملیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ ممتاز زہرہ …
حکومتی جوڑ توڑ اور بیٹھکیں ناکام، آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر
اسلام آباد: حکومتی وفود کی رات گئے آنیاں جانیاں، رابطے اور جوڑ توڑ سب ناکام ہوگئے اور آئینی ترامیم غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کردی گئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں، آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ …
آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے تو ایوان میں پیش کریں گے؛ وزیردفاع
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے تو ایوان میں پیش کریں گے۔ خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز سے آئینی ترمیم کا ایک ڈرافٹ گردش کرتا رہا۔ یہ ڈرافٹ حکومتی دانست میں پارلیمانی پریکٹسز کو بہتر بنانے کی کوشش تھی۔ یہ ہمارا حق ہے جو آئین ہمیں …
مولانا فضل الرحمٰن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی رہائش گاہ طلب کر لیا۔ مولانا فضل الرحمٰن پارلیمانی پارٹی سے آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کریں گے۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کر دیے جے یو …
آئینی ترامیم سے کچھ رکاوٹیں دور ہوجائیں گی، امید ہے مولانا ووٹ دیں گے؛ خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم سے آج سے کچھ رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایوان کا ماحول آج اچھا رہنے کی توقع نہیں کیونکہ ایک پارٹی کے سیاسی ڈی این اے میں …
آئینی ترمیم کی منظوری، حکومت کو سینیٹ میں بھی مشکلات
آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر حکومت سینیٹ میں بھی مشکلات کا شکار ہے۔ سینیٹ میں آئینی ترمیم کے لیے 64 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے 5 ووٹ حکومت کو پڑنے کی صورت میں حکومت کو 64 اراکین کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔ اگر جے یو آئی ف …
پاکستان عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس کے سرفہرست 40 ممالک میں شامل
پاکستان بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی جاری کردہ فہرست کی ٹئیرون (رول ماڈلنگ) درجہ بندی میں شامل ہو کر عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس( جی سی آئی) 2024 کے سرفہرست 40 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائبر سیکیورٹی کی توسیع کے پیش نظر اہم اقدامات میں سائبر سیکیورٹی پالیسی، سی ای آر ٹی قواعد، …
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی۔ اے ڈی بی کے مطابق قرض سے دیہی علاقوں میں آل ویدر محفوظ رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا اور 900 کلو میٹر سڑکوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ …