لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس اور گاڑیاں دینے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں جہاں وزیراعلیٰ نے عید میلادالنبیﷺ پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے اور پولیس افسران کو علمائے کرام کے پاس جاکر ملاقات کرنے کی ہدایت …
علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، اسکے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے؛ عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے …
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے میٹنگ میں آن لائن شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایس سی او وزرائے تجارت …
امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا؛ وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا۔ ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، ہم 18 ارب ڈالر کہاں سے دیں گے، اس وقت کے مالی حالات میں ہم 18 ملین بھی …
دھمکیاں دینا وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو زیب نہیں دیتا: طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو دھمکیاں دینا زیب نہیں دیتا۔ ایک ویڈیو پیغام میں طلال چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کو جلسے کے حوالے سے دیے گئے حلف نامے …
مدت ملازمت میں توسیع قبول نہیں کروں گا: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکا کہ مدت ملازمت میں توسیع قبول نہیں کروں گا۔ صحافی نے چیف جسٹس سوال کیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہہ رہے ہیں اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر متفق ہیں۔ صحافی کے سوال پر جواب …
پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 7 ستمبر 1965ء کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کی۔ یوم فضائیہ پر پیغام میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے …
ایک سیاسی جماعت نے پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ تقریب سے اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد …
پاکستان کا دفاع زمینی اور فضائی حدود پر ناقابلِ تسخیر ہے؛ احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع زمینی اور فضائی حدود پر ناقابلِ تسخیر ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا سبق ہے کہ اگر جذبے صادق ہوں تو کوئی ملک یا قوم …
وفاقی کابینہ کی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں کی جانے والی …