سرگودھا: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا۔ 9 مئی واقعات میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کھ موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا پی ٹی …
اسلام آباد میں بلااجازت جلسے پر قید کی سزا کا بل سینیٹ سے منظور
اسلام آباد: سینیٹ نے اسلام آباد میں پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل منظور کرلیا، اب اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔ چیئرمین …
قومی اسمبلی: عطاء تارڑکا پاکستان کوسٹ گارڈ ترمیمی بل پیش
قومی اسمبلی میں پاکستان کوسٹ گارڈ ترمیمی بل 2024 پیش کیا گیا، جسے اسپیکر نے منظوری کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے مذکورہ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بل کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہیں۔ عطاء اللّٰہ تارڑ کا یہ …
معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے؛ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔ بلوچستان کابینہ کا وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پختون کو …
مہنگائی کا بوجھ کم ہورہا ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام اوربہتری لانی ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔ انہوں نے …
10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارتِ ہاؤسنگ کی سمری پر رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی جس کے تحت پی ڈبلیو ڈی کو بند (DEFUNT) ادارہ ڈیکلیئر کیا جائے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان …
محسن نقوی کی میانوالی میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میانوالی میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ عیسیٰ خیل …
چیئرمین سینیٹ کی تمام سیاسی جماعتوں سے قوم کو متحد کرنے کی درخواست
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تمام سیاسی جماعتوں سے قوم کو متحد کرنے کی درخواست کردی ہے۔ راولپنڈی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بزنس تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے کہا آج مجھے خوشی ہوئی کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ کردار نوجوان …
آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ، آئی پی پیز مالکان طلب
آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کر لی ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی …
حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں …