حکومت کا پبلک سیکٹر کی 50 فیصد تجارت گوادر پورٹ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

eAwazپاکستان

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پبلک سیکٹر کی 50 فیصد تجارت گوادر پورٹ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں، پاکستان کے …

نوازشریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو اخراجات میں کمی کی ہدایت

eAwazپاکستان

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو اخراجات میں کمی کی ہدایت کردی۔ مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس نواز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر اعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے ریلیف کیلئے …

بلوچستان میں نفرت کے بیج بونے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں؛ وزیرِ اعظم

eAwazپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر کہا ہے کہ بلوچستان میں نفرت کے بیج بونے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل کوئٹہ کے دورے میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا، بلوچستان میں شہداء کے لواحقین …

پاکستان میں دہشت گردی کیلیے افغان سر زمین کے استعمال کے شواہد منظرِ عام پر

eAwazپاکستان

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سر زمین کے استعمال کے شواہد منظرِ عام پر آ گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے کئی بار افغان عبوری حکومت کو شواہد سے آگاہ کیا گیا، تاہم افغان عبوری حکومت خوارج کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ تیرہ میں افغانستان …

اڈیالہ جیل میں عمران سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید

eAwazپاکستان

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، جیل میں انکی سکیورٹی اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی …

8 ستمبر کا جلسہ ناکام ہوا تو میں ذمہ دار نہیں، شیر افضل مروت

eAwazپاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے 8 ستمبر کے جلسے کی آرگنائزنگ کمیٹی سے باہر رکھا گیا ہے، جلسہ ناکام ہوا تو میں ذمہ دار نہیں۔ پشارو سے اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ اقدامات اتحاد کمزور کر دیں گے، وزیراعلیٰ کے پی سے شکایت کی، انہوں نے بتایا …

ڈیلی میل کے آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی: بیرسٹر عقیل

eAwazپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے ڈیلی میل کے آرٹیکل سے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے ڈیلی میل میں عمران خان سے متعلق چھپے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی اخبار کے آرٹیکل میں …

پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

eAwazپاکستان

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت پاکستانی عوام کی خونریزی میں ملوث گروہوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ …

حکومت 9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض رول اوور کرانے میں ناکام

eAwazپاکستان

اسلام آباد: حکومت اپنا 9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض رول اوور کرانے میں ناکام رہی اور محض 426 ملین ڈالر کا مزید قرض حاصل کرسکتی ہے، جس کی وجہ سے آئی ایم ایف نے اپنا پیکیج موخر کر دیا ہے۔ منگل کو وزارت اقتصادی امور کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ …

ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا، تاجروں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

eAwazپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ حکومت کسی صورت تاجروں کے دباؤ میں نہیں آئے گی، ریٹیلیرز کو ہر صورت ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا۔ اضافی ٹیکس اور بجلی کے بلوں کے خلاف ملک بھر کے تاجروں کی جانب سے آج ہڑتال کی جا رہی ہے، تمام بڑی چھوٹی تاجر تنظیموں اور لیبر …